ڈیل ٹیکنالوجیز سالوشنز نے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرونینس فارمیٹی کا عمل تیز کردیا

بدھ 19 جون 2019 18:39

ڈیل ٹیکنالوجیز سالوشنز نے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرونینس فارمیٹی کا عمل تیز کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) Dell ٹیکنالوجیز نے گزشتہ روز کراچی میںمنعقدہ سمپوزیم2019میںآئی ٹی کے میدان کو کلاؤڈ تک تبدیل کرتی ہوئی نئی جدید ورک فورس اور انفرا اسٹریکچر سالوشنز پیش کیں۔یہ نئی ٹیکنالوجیز بنیادی صارفین کو پروسیس ،ٹرانسپورٹ،اسٹور،پروٹیکٹ اور ڈیٹا کے استعمال کی سہولیات فراہم کریںگی ۔اس موقع پر Dell ٹیکنالوجیز کی لیڈر شپ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیٹا کس طرح سے کرنسی کی ایک نئی شکل ہوگا ،اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا سے زیادہ سے زیادہ نتائج کے حصول کیلئے مختلف آپریشنز ،کاروباری ایپلیکیشنز و طریقہ کار میںٹرانفارمیشن کی بھی اشد ضرورت ہے ۔

گارٹنر سروے کے مطابق ڈیجیٹل ٹرانسفارم نہ کرنے والے 67فیصد کاوباری لیڈرز 2020تک اپنی مسابقتی سبقت کھو بیٹھیںگے ۔

(جاری ہے)

کامیاب ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی بنیاد کیلئے کسٹمرز کو اپنے ڈیٹا سینٹرز کو انفرا اسٹریکچر ڈیزائن کے ساتھ جدید اور اپنے ڈیٹا لینڈ اسکیپ کو سہل بنانے کی ضرورت ہے ۔Dell ٹیکنالوجیز ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کے مطابق اس وقت دنیا میں محض5فیصد کاوربار ہی ڈیجیٹل لیڈرز کے طور پر سامنے ہیں۔

اس موقع پرDell ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ ایشیا ایمرجنگ مارکیٹس Khun Anothaiکا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت Artificial Intelligence (AI)آپ کا راکٹ شپ اور ڈیٹا اس کا ایندھن ہے ۔مستقبل میںمسابقتی رہنے کیلئے کمپنیوںکو leverage technology toolsرکھنا انتہائی ضروری ہوگا جس میںسافٹ ویئر ،ڈیٹا،مصنوعی ذہانت،انٹر نیٹ آف تھنگز،ریکارڈ اسپیڈ اور اسکیل شامل ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہمارے صارفین کو درپیش مشکلات کا حل فراہم کرنا ہے جو انہیں اس وقت پیش ہیںیا مستقبل میںپیش آسکتی ہیں۔

ڈائریکٹر AEM ڈیٹا سینٹرز سالوشنز ،Dell ٹیکنالوجیز نوید خان کا کہنا تھا کہ Dell ٹیکنالوجیز ڈیٹا سینٹرز سالوشنز کاروبار اور آپریشنز کی استعداد میںاضافے کے حوالے سے بنائے گئے ہیں،یہ کسٹمرز کو مختلف کلاؤڈ ماحول میںبچت اور زیادہ منافع کے حصول کے قابل بناتا ہے ،یہ سالوشنز ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر کیلئے کمپنیوںکو درست اور معاون راہ فراہم کرتا ہے ۔

Dell ٹیکنالوجیز پاکستا ن و افغانستان کے جنرل منیجر نوید سراج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ Dell ٹیکنالوجیز ورک فورس سالوشنز میں فراہم کیا گیا ڈیٹا حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرنے اور ملازمین کو کسٹمائز ڈیوائس فراہم کرنے کے قابل بنا کر کسٹمرز کا وقت اور پیسہ دونوں بچاتا ہے۔جنرل منیجر ایشیا ایمرجنگ مارکیٹس چینلز ،Dell ٹیکنالوجیز Chua Chee Weiکا کہنا تھا کہ ہمارے کسٹمرز کو شاندار تجربے سے ہم آہنگ کرنے میںہمارے چینلزپارٹنرز کا کردار نہایت اہم ہے ،Dell ٹیکنالوجیز پارٹنرز پروگرام ہمارے شراکت داروں کو عالمی معیار کے سالوشنز ،ٹولز کی فروخت اور ڈیمانڈ جنریشن پروگرام کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Dell EMCپارٹنر پروگرام اب Dell ٹیکنالوجیز پارٹنر پروگرام ہوگیا ہے جس میں شراکت داروں کیلئے مجموعی طور پر Dell ٹیکنالوجیز سالوشنز پور ٹ فولیو تک رسائی بڑھائی گئی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی