پانچ برآمدی شعبوں کیلئے زیرو ریٹنگ کی سہولت ختم کرنے سے فی کس آمدنی بھی متاثر ہو گی،میاں زاہد حسین

بدھ 19 جون 2019 20:00

پانچ برآمدی شعبوں کیلئے زیرو ریٹنگ کی سہولت ختم کرنے سے فی کس آمدنی بھی متاثر ہو گی،میاں زاہد حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پانچ برآمدی شعبوں کی لئے زیرو ریٹنگ کی سہولت ختم کرنے سے جہاںبرآمدات، روزگار اور شرح نمو پر فرق پڑے گا وہیں فی کس آمدنی بھی متاثر ہو گی۔

معیشت سکڑنے سے تین سال میں فی کس آمدنی میں تین سو ڈالر تک کمی ممکن ہے جبکہ انہی تین سال کے دوران خطے کے حریف ممالک میں فی کس آمدنی میں تین سو ڈالر تک اضافہ کا امکان ہے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ زیرو ریٹنگ کے خاتمہ سے بہت سے چیلنجر سامنے آئیں گے جس میں برآمدات کا 21ارب ڈالر تک گرنا اورچھوٹی برآمدی صنعتوں کی بندش شامل ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف کئی صنعتیں اپنی بقاء کے لئے مسابقتی صلاحیت بھی بڑھا سکتی ہیں جس سے سبسڈیوں اور بیل آوٹ پیکجوں پر انکا انحصار ختم ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت پانچ برآمدی سیکٹرز ٹیکسٹائل، لیدر، کارپٹ، سرجیکل آلات اور کھیلوں کے سامان کے لیے زیرو ریٹنگ کی سہولت بحال کرنے پر غور کرے کیونکہ زیادہ تر برآمدات اور لاکھوں کا روزگار انہی سے وابستہ ہیںاور اس سہولت کی واپسی کے فیصلے سے کاروباری برادری میں بے چینی اور ما یوسی پیدا ہوئی ہے۔

زیروریٹنگ کی سہولت کے خاتمے سے حکومت کے محاصل کم ہونگے اور ادائیگیوں کا توازن بگڑجائے گا۔اگر زیرو ریٹنگ کی سہولت بحال نہیں کرنی توحکومت ایکسپورٹرز کیلئے قابل ِ قبول ریفنڈز کی ادائیگیوں کا خودکار سسٹم متعارف کرائے تاکہ برآمد کنندگان کے مسائل میں کمی آئے۔2005 میں جب زیرو ریٹنگ کی سہولت متعارف کرائی گئی تو برآمدات میں اضافہ ہوا تھا جبکہ برآمدکنندگان کے مسائل کافی حد تک حل ہوگئے تھے جبکہ سہولت کے خاتمہ سے یہ مسائل زیادہ شدت سے ابھر کر سامنے آئیں گے اور روپے کی قدر میں تنزلی کے فوائدبھی ختم ہوجا ئینگے ۔

حکومت کاروباری مشکلات، بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت اور لا تعداد محاصل کا نوٹس لے جس نے تاجروں اور صنعتکاروں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔میاں زاہد حسین کے مطابق فنانس بل کا بغور مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ نئے ٹیکس گزار تلاش کرنے کیلئے جہاں خرید و فروخت پرCNICکی شرط عائد کی گئی ہے وہیں موجودہ ٹیکس گزاروں پربھی بوجھ بڑھانے کو ترجیح دی گئی ہے جبکہ ٹیکس افسران کے اضافی اختیارات چھاپوں اور بار بارکے آڈٹ سے ٹیکس دھندگان میںعدم تحفظ اور شکایات بڑھ سکتی ہیں جس سے نمٹنے کا مکینزم بنایا جائے تاکہ ٹیکس حکام اور کاروباری برادری کے مابین خلیج وسیع نہ ہو۔#

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات