ہزار روپے مالیت کے پرائزبانڈ رکھنے والے شہریوں کو اپنے پرائزبانڈ رجسٹر کروانے کیلئی31 مارچ 2020ء تک کی ڈیڈ لائن

جمعرات 20 جون 2019 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) وفاقی وزارتِ خزانہ نے 40 ہزار روپے مالیت کے پرائزبانڈ رکھنے والے شہریوں کو اپنے پرائزبانڈ رجسٹر کروانے کیلئی31 مارچ 2020ء تک کی مہلت دیدی ہے۔ وزارت خزانہ، محصولات واقتصادی امورکی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری بیان کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق 40 ہزار روپے مالیت کا پرائزبانڈ رکھنے والے کئی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔

40 ہزار روپے والے بیئر رپرائز بانڈہولڈر کو اپنے بانڈز کو سٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک آف پاکستان، حبیب بینک آف پاکستان اور بینک الفلاح کی مجازبرانچوں سے رجسٹرڈ پرائز بانڈ میں تبدیل کروانے کی سہولت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

40 ہزار روپے کا بیئرر پرائز بانڈ رکھنے والوں کو بانڈز کے بدلے میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس یا سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کمرشل بینکس کی مجاز برانچوں یا مراکز قومی بچت سے حاصل کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی ۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس اور سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح پہلے سے ہی پرکشش رکھی گئی ہے۔ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پرسالانہ منافع 12.41 فیصد اور سپیشل سیونگز سرٹیفیکٹس پر اوسط سالانہ منافع 11.57 فیصد ہے۔ بیان کے مطابق 40 ہزار روپے کابیئرر پرائز بانڈرکھنے والے صارفین اگر اسے کیش کرانا چاہیں تو یہ رقوم پرائز بانڈ ہولڈر کے دئیے گئے اکاؤنٹ میںجمع کر دی جائیں گی۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام بینکس ان کی پوری معاونت کریں گے تاکہ رقوم ان کے متعلقہ بینک اکاؤنٹ میں چلی جائے۔بیان میں کہا گیاہے کہ 40 ہزار روپے کے بیئرر پرائز بانڈز 31 مارچ 2020ء تک رجسٹرڈ کروائے جاسکتے ہیں اور بیئرر بانڈ ہولڈر مندرجہ بالاکسی ایک یا تینوں سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے 40 ہزار روپے کا بیئرر بانڈ رکھنے والوں کا سرمایہ محفوظ رہے گا ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ40 ہزارروپے مالیت کے بیئرر بانڈز کی مزید قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔ نیشنل پرائز بانڈز قوانین مجریہ 1999ء کے تحت سابقہ قرعہ اندازیوں میں جیتے گئے انعامات قرعہ اندازی کی تاریخ سے 6 سال کی مدت کے اندر اندرحاصل کرنے کی سہولت بدستور برقرار رہے گی۔ 40 ہزار روپے والا رجسٹرڈ پرائز بانڈ 10 مارچ 2017ء کو جاری کیا گیا تھا۔

اس کی نمایاں خصوصیات میں بانڈ ہولڈر کو نہ صرف قرعہ اندازی کے ذریعے انعام مل سکتا ہے بلکہ ششماہی کوپن کے ذریعے سال میں دو دفعہ مناسب شرحِ منافع پر ادائیگی بھی ہوتی ہے۔ یہ ادائیگیاں خود کار طریقے سے بانڈ ہولڈر کے دئیے گئے بینک اکاؤنٹ میں ہوتی ہیں۔40,000 ہزار روپے والے رجسٹرڈ پرائز بانڈ پر انعامی رقوم بیئرر بانڈز کی نسبت زیادہ پرکشش ہونے کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ بانڈزدرحقیقت زیادہ محفوظ اور غبن و چوری سے مبرا ہیں۔ وزارتِ خزانہ 14 فروری 2019ء سے 40 ہزار روپے والے بیئرر پرائز بانڈ کا مزید اجراء پہلے ہی بند کر چکی ہے۔ باقی تمام مالیت کے مختلف بیئرر پرائز بانڈز کا کاروبار اور لین دین بشمول قرعہ اندازی حسب سابق جاری رہے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی