سابقہ فاٹا اور پاٹا میں صنعتکاری کے عمل کوشدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے:میاں زاہد حسین

بجٹ میں فیڈرل ایکسائیزڈیوٹی عائد کرنے سے سرمایہ کاری ضائع ، بے روزگاری بڑھے گی، فیصلے سے شورش زدہ علاقوں میں امن بحال کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگے گا

جمعرات 20 جون 2019 18:25

سابقہ فاٹا اور پاٹا میں صنعتکاری کے عمل کوشدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے:میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ فنانس بل میں دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہونے والے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں قائم بعض صنعتوں پر فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی عائدکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے انکی بندش کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس فیصلے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے اس لئے ملکی مفاد میں اسے فوری طور پر واپس لیا جائے اور سابقہ اسٹیٹس بحال کیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایس آر او نمبر 1212(1)/208کومنسوخ کرتے ہوئے فاٹا اور پاٹا میں قائم سٹیل اور گھی کی صنعتوں پر فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی عائد کر دی ہے جس سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری خطرات سے دوچار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان صنعتوں کی بندش سے ان علاقوں میں کی گئی سرمایہ کاری ضائع ہو جائے گی، مزید سرمایہ کاری کے امکانات ختم ہو جائیں گے جبکہ مقامی افراد بڑی تعداد میں بے روزگار ہو جائیں گے جس سے بے چینی اور دہشت گردی کو ہوا مل سکتی ہے۔ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں روزگار کے مواقع پہلے ہی بہت کم ہیں اور مزید افراد کو بے روزگار کرنے سے شورش زدہ علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کے لئے کی گئی کوششیں، استعمال شدہ وسائل اور قربانیاں ضائع ہو سکتی ہیں۔

دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے دوران بھاری جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں جبکہ اس سے ملکی معیشت کو کئی سو ارب ڈالر کا نقصان بھی پہنچا ہے۔اب کئی دشمن ممالک نے ان علاقوں میں ایک نئی تحریک اٹھا دی ہے جو ملک کے لئے خطرہ بن رہی ہے ۔ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے صرف فوجی کاروائی پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ معاشی، تجارتی و صنعتی میدانوں میں بھی مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھیں اور منفی نظریات کاانسداد ممکن ہو اس لئے حکومت ٹیکس بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے سے قبل اس علاقے کی نازک صورتحال کو بھی مد نظر رکھے اور جو علاقے وفاقی ٹیکسوں سے مستثنیٰ تھے انکا استثنیٰ برقرار رکھا جائے۔

ان علاقوں کو پہلے0 3 جون 2023 تک وفاقی ٹیکسوں سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا جا چکا تھا تو اس میں تبدیلی نہیں کرنی چاہئے تھی۔ ایک طرف وفاقی حکومت نے ان علاقوں کے لئے صرف 152 ارب روپے مختص کرنے اور مختلف سہولتیں دینے کی تجویز دی ہے اور دوسری طرف ٹیکس عائد کر کے صنعتی عمل کو دھچکا پہنچایا جا رہا ہے جو ان علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے دعووں کی خلاف ورزی اور سمجھ سے بالا تر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی