سرمایہ کاری 8 سے 9 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے،سردار تنویر الیاس خان

ڈالر کی اتار چڑھاو اور نیب قیاس آرائیوں کے پیچھے بڑی وجہ مفروضات ہیں،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جون 2019 21:09

سرمایہ کاری 8 سے 9 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے،سردار تنویر الیاس خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ سرمایہ کاری 8 سے 9 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے انھوں نے کہا کہ ڈالر کی اتار چڑھاو اور نیب قیاس آرائیوں کے پیچھے بڑی وجہ مفروضات ہیں۔ چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سرمایہ کاری کے لئے ہماری منڈیوں کی ضرورت ہے۔

بیرونی سرمایہ کار خود چل کر پاکستان آ رہا ہے،اس وقت تقریبا آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پائپ لائن میں ہے۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہم ایسا ماڈل لانا چاہ رہے ہیں کہ چھوٹے علاقوں میں انڈسٹری لگے، جو انڈسٹری پاکستان سے چلی گئی تھی انہیں بھی واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی 3بلین ڈالر کی انوسٹمنٹ کرنا چاہ رہی ہے۔بیرون ممالک مقیم پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی ٹیم ہر وقت تیار ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ہر پاکستانی کو سستے داموں گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں مختلف کمپنیوں سے رابطے میں ہوں اور ان گھروں کی تعمیر میں استعمال ہونے والا رامیٹریل پاکستان میں ہی مینوفیکچرکیا جاے گا۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کام کرنے والے بھی لوکل ورکرز ہوں اس سے ان کی سکلز میں اضافہ ہو گا۔سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جہانزیب برہانہ نے کہا کہ چائنہ سے بھی سرمایہ کار پنجاب میں گارمنٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، جس سے ہماری ایکسپورٹ بڑھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی