ٹیکس دہندگان اور ٹیکس کولیکٹر کے درمیان پارٹنرشپ پر یقین ہے،چیف کمشنر

تاجر برادری غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات اور بے نامی اکاونٹس کے اظہار کے آخری موقع سے فائدہ اٹھائے

ہفتہ 22 جون 2019 16:10

ٹیکس دہندگان اور ٹیکس کولیکٹر کے درمیان پارٹنرشپ پر یقین ہے،چیف کمشنر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر بشیر اللہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات اور بے نامی اکاونٹس ظاہر کرنے کے آخری موقع سے فائدہ اٹھائے ،سکیم سے استفادہ کی آخری تاریخ 30 جون ہے،سکیم سے استفادہ کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے اور انہیں قانونی تحفظ ملے گا، تاجربرادری اس سہولت سے فائدہ اٹھائے اور معشیت کو دستاویزی شکل دینے میں اپنا کردار ادا کرے، حکومت ٹیکس دہندگان اور خاص طور پر تاجر طبقے کے لیے سہولیات لا رہی ہے۔

ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم بارے منعقدہ آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر بشیر اللہ نے مزید کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان اور ٹیکس کولیکٹر کے درمیان پارٹنرشپ پر یقین رکھتی ہے، آڈٹ اور دکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی کم ہو گیا ہے۔

اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ معشیت کو دستاویزی شکل دیئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ایف بی آر پہلے سے موجود ٹیکس دہندگان کو آسانیاں دے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اسکیم سے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہو گا ۔

صدر چیمبر نے کہا کہ غیر رسمی معشیت کی اپنی ایک حقیقت ہے۔ جی ڈی پی میں اس کا حصہ 26 فی صد کے قریب ہے۔معشیت کو دستاویزی شکل دئے بغیر عالمی معاشی چیلینجوں کا سامنا کرنا مشکل ہو گا۔ یہ مقابلے کا دور ہے جس میں کامیابی کی کنجی شفافیت میں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے افراد جو باضابطہ اکانومی میں شامل ہونے کے خواہشمند ہوں انہیں یہ مراعات یا پیشکش بھی کی جائے کہ اگر وہ اپنا سرمایا کسی صنعت میں لگائیں گے تو زیادہ فوائد ملیں گے۔

گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ اکانونی کو وسیع کرنا ہو گا، نئے ٹیکس گزار تلاش کرنا ہوں گے۔ ایف بی آر اور ٹیکس پیئر ز کے درمیان کسٹمر سروس کی طرز پر رشتہ استوار کرنا ہو گا۔ سکیم کی آگاہی کے حوالے سے چیمبر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر سابق صدور، نائب صدر فیاض قریشی، انجمن تاجران کے نمائندے، ٹیکس امور کمیٹی کے چیئرمین اور نائب چیئرمین سمیت تاجروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..