ایف بی آرکے تمام متعلقہ دفاتر 29 اور 30 جون (ہفتہ و اتوار )کھلے رہیں گے ،

عوام کوٹیکس ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کی ہدایت ،30 جون کے بعد قانون کے تحت جائیداد و اثاثہ جات کی ضبطگی سمیت 7 سال قید کی سزا بھی بھگتنا ہو گی: ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر ریجنل ٹیکس کمشنر یٹ آصف رفیق کی ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت

پیر 24 جون 2019 15:08

ایف بی آرکے تمام متعلقہ دفاتر 29 اور 30 جون (ہفتہ و اتوار )کھلے رہیں گے ،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل ٹیکس کمشنریٹ فیصل آباد کے ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر آصف رفیق نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے ایسیٹس ڈیکلریشن آرڈیننس 2019ء کے تحت ملکی و بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اثاثے ظاہر کرنے کے سلسلہ میں تمام متعلقہ دفاتر کی 29و 30جون ہفتہ و اتوار کی تعطیل منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ہفتہ وار تعطیل کے دونوں ایام میں متعلقہ ٹیکس دفاتر کا عملہ ڈیوٹی پر حاضر رہے گا تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے نیز تمام افراد کو 30جون تک ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کی ہدایت بھی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ 30جون بروز اتوار کے بعد قانون کے تحت جائیداد و اثاثہ جات کی ضبطگی سمیت 7سال قید کی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کے دوران انہوںنے بتایاکہ اندرون و بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اوربے نامی اثاثے ظاہر کرنے کی آخری تاریخ 30جون ہے جبکہ 26ممالک سے تفصیلی معلومات موصول ہونے پر بیرون ممالک ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر ظاہر شدہ و بے نامی اثاثوں کی نشاندہی ہو چکی ہے لہٰذا 30جون کے بعد قانون کے تحت مذکورہ جائیداد و اثاثہ جات کی ضبطگی سمیت 7سال قید کی سزا بھی بھگتنا ہو گی۔

انہوںنے بتایا کہپاکستان کے تمام شہری ماسوائے سرکاری ملازمین ، پبلک عہدیداران اور ان کے اہل خانہ اس قانون کے مطابق گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں جن کے گوشوارے میں دی گئی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔ انہوںنے بتایاکہ جن صورتوں میں اس سکیم کا اطلاق نہیں ہوگا ان میںگزشتہ 10سالوں میں جو لوگ پبلک عہدیدار تھے،ایسے اثاثے پروسیڈز جو کسی فوجداری جرم کا مرتکب ہو کر بنائے گئے ہوں،سونا اور قیمتی جواہرات،بیر رز پرائز بانڈز،بیر رز سکیورٹی ،بیر رز بانڈز اور دیگربیر ر اثاثہ جات ،ایسے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات جن کی قانونی کاروائی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں زیر التوا ہو شامل ہیں۔

انہوںنے کہا کہ متعلقہ اثاثہ جات میں اندرون ملک و بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات،غیر ظاہر شدہ اخراجات،سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں غیر ظاہر شدہ سیلز،عدالتوں میں زیر التوا کیسوں میں اصل ڈیمانڈ کی ادائیگی پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج کی چھوٹ شامل ہیں۔انہوںنے بتایاکہ اس سکیم کی شرائط میں نقد رقوم /بیرر اثاثہ جات/غیر ملکی کرنسی کا بینک اکائونٹ میںجمع کروانا اور 30جون 2019ء تک نہ نکلوانا،غیر ملکی نقدی و اثاثہ جات کو ملک میں لا کر اپنے بینک اکائونٹ میں جمع کروانا یا پاکستان بنائو سرٹیفکیٹ میں انویسٹ کرنا یا وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بانڈز میں انویسٹ کروا نا ،غیر ملکی نقدی رقم اگر واپس نہ لانا چاہے یا غیر ملکی بیر ر شیئر کو ظاہر کرنا چاہے تو ایسی نقدی رقوم یا ایسے شیئرز کو بیچ کر حاصل شدہ رقم کو غیر ملکی بینک میں 30جون سے پہلے جمع کروا کے ظاہر کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ایسی رقوم 30جون تک بینک میں جمع رہیں۔

انہوںنے بتایاکہ ٹیکس کی شرح کے مطابق اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد کے علاوہ تمام اثاثہ جات کی فیئر ویلیو کا 4فیصد، تمام غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات /اخراجات پر 4فیصد ،اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد کی قیمت خرید جو ایف بی آر ویلیو کے ڈیڑھ سو فیصد سے کم نہ ہوکا 1.5فیصد ،غیر ملکی اثاثے (اگر پاکستان نہ لائے جائیں) تو 6فیصدکی شرح سے اس کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

انہوںنے بتایاکہ ٹیکس جمع کروانے کی مقررہ مدت میں رعائت سکیم کے تحت ظاہر کئے گئے اثاثہ جات /اخراجات /سیلز ٹیکس کی ادائیگی 30جون 2020ء تک ڈیفالٹ سرچارج کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ متعلقہ افراد سکیم سے استفادہ کیلئے ایف بی آر یا ریجنل ٹیکس آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ مزید تفصیلات کیلئے گوشوارے جمع کروانے کی غرض سے مذکورہ لنک https://iris.fbr.gov.pk/public/txplogin.xhtml پر وزٹ ، ویب سائٹ www.fbr.gov.pk سے رہنمائی یا ہیلپ لائن051-111-772-772,041-8539990(ext-254) سے معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ موقع دوبارہ نہیں ملے گا اسلئے ایسے تمام افراد جو اس قانون کے زمرہ میں آتے ہیں وہ انتہائی کم ٹیکس شرح پر اپنے ماضی کو بے داغ اور اپنی پوشیدہ و خفیہ جائیدادوں اور اثاثوں کو حقیقی طور پر قانونی حدود و قیود میں رہتے ہوئے اپنی ذاتی ملکیت بنائیں۔انہوںنے کہا کہ ایف بی آر کا عملہ ہمہ وقت شہریوں کی معاونت کیلئے موجود ہے لہٰذا مقررہ تاریخ سے قبل کسی بھی وقت ان سے رابطہ کر کے معلومات و رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی