بجٹ پر بعض تحفظات کے باوجود ملک کی تاجر برادری ٹیکس چوری کے خاتمے، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی کی یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کے بعد گفتگو

پیر 24 جون 2019 15:21

بجٹ پر بعض تحفظات کے باوجود ملک کی تاجر برادری ٹیکس چوری کے خاتمے، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بجٹ پر بعض تحفظات کے باوجود ملک کی تاجر برادری ٹیکس چوری کے خاتمے، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے یہ بات یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کو موجودہ حکومت کی جانب سے اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس سکیم سے معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد ملے گی اور ٹیکس کا دائرہ کار وسیع ہوگا جبکہ پہلے سے ٹیکس دینے والے ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہے تاہم صرف ایک فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ایک فیصد لوگ 220 ملین لوگوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو ناممکن ہے۔

کوئی بھی ملک اور حکومت اس وقت تک اپنے عوام کو بہتر خدمات فراہم نہیں کر سکتی جب تک ٹیکس نہ دینے والے لوگوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں نہیں لایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ 1958ء میں ایمنسٹی سکیم میں 1.12 ارب روپے حاصل ہوئے، 1968ء میں 920 ملین، 1976ء میں 1.5 ارب، 2000ء میں 10 ارب، 2008ء میں 3.16 ارب اور 2018ء میں ایمنسٹی سکیم سے 120 ارب روپے حاصل ہوئے تھے جبکہ 2016ء میں انڈونیشیا نے اسی طرح کی ایک سکیم لانچ کی جس سے 330 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے ظاہر ہوئے جبکہ 7 لاکھ 45 ہزار لوگوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا گیا۔

اس موقع پر افتخار علی ملک نے کہا کہ حکومت کو انڈونیشیا کے ماڈل کی پیروی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس سکیم کی مدت 30 جون تک ہے، یہ مختصر عرصہ ہے۔ بہتر اقتصادی اور سماجی خدمات کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار کو توسیع دینا ضروری ہے۔ اس مقصد کیلئے ٹیکس کا منصفانہ نظام متعارف کرانا ہوگا۔ افتخار ملک نے کہاکہ تجارت اور معیشت میں رکاوٹ کے نتیجہ میں ٹیکسوں میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔

پاکستان میں ٹیکس گذاروں کی تعداد افغانستان سے بھی کم ہے، ملکی معیشت کو ترقی دینے کیلئے ٹیکس کے دائرہ کار کو وسعت دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی قریب میں دہشت گردی اور امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ملک سے سرمایہ منتقل کیا، اس طرح کی سکیمیں شہریوں کو اپنا سرمایہ وطن واپس لانے میں معاونت فراہم کریں گی۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جن لوگوں نے اپنا سرمایہ باہر منتقل کیا ہے انہیں اب ایک موقع دیا گیا ہے۔

شہریوں کو اس سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی سے تجارت پر اثرات مرتب ہوئے ہیں، اس رجحان کے خاتمے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنا چاہئیں اور تاجر و سرمایہ دوست پالیسیاں متعارف کرانی چاہئیں۔ افتخار ملک نے ٹیکس گذاروں کے اعتماد میں اضافہ، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کیلئے مراعات، برآمدات کیلئے ویئرہائوسز کی تعمیر، زرعی شعبہ اور پائیریسی کے خاتمے کیلئے جامع اقدامات کا مطالبہ کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ

ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد

ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد

برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان