ایمریٹس موسم گرما کے دوران اپنی پروازوں میں پھلوں سے تیار کردہ کھانے پیش کرے گا

پیر 24 جون 2019 20:14

ایمریٹس موسم گرما کے دوران اپنی پروازوں میں پھلوں سے تیار کردہ کھانے پیش کرے گا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2019ء) ایمریٹس موسم گرما کے دوران اپنی پروازوں کے مینو میںموسم کے پھلوں سے تیار کردہ اشیاء خورد نوش پیش کرے گی۔ ایمریٹس کی پروازوں پر سالانہ 110 ملین کھانے پیش کئے جاتے ہیں ۔ ایمریٹس کے شیفس دنیا بھر کے ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے لئے موسم کے پھلوں سے تیار کردہ علاقائی کھانوں کی تیاری میںمسلسل مصروف رہتے ہیں ۔

اگلے دو ماہ میں ایمریٹس مخصوص پروازوں پر موسمی کھانوں کی مختلف اقسام پیش کرے گا ۔ ان مخصوص کھانوں میں برطانیہ کی پرواز پر اسٹرابیریز سے تیار کردہ Eton Messاور بھارت جانے والی پروازوں پر ایلفونسو آموں سے تیار کردہ کھیر اور کیک پیش کئے جائیں گے۔جولائی میں برطانیہ اور آ ئرلینڈ کا سفر کرنے والے فرسٹ اور بزنس کلاس کے کسٹمرز تازہ اسٹرا بیریز کھانے کے ساتھ ساتھ بر طانیہ کے پسندیدہ میٹھیEton Mess سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسٹرابیری Eclairs ، وائٹ چاکلیٹ کریم ، پیسٹری کرپس بھی پیش کئے جائیں گے۔ ایمریٹس کی برطانیہ اور آئر لینڈ کی پروازوں پر جولائی کے مہینے میں مختلف میٹھے تیار کرنے کیلئے 200 کلوگرام سے زیادہ تازہ اسٹرا بیریز استعمال ہوں گی۔ جولائی میں بھارت کا سفر کرنے والے مسافر پرواز کی تمام کلاسز میں ایلفو نسو آموں سے تیار کردہ میٹھے مسافروں کو پیش کریں گے۔

فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافر ایلفونسو آموں سے تیار کردہ کیک سے لطف اندوز ہو سکیں گے جبکہ اکانومی کلاس کے مسافر ایلفونسو آموں اور ساگو کھیر تناول فرمائیں گے۔اس ایک مہینے تک جاری رہنے والے مینو میں تقریباًً چھ ٹن ایلفونسو آم استعمال ہوں گے۔ ایمڑیٹس اپنے کسٹمرز کو پورے سال خاص مواقعوں جیسے کہ چا ئنا کا نیا سال، رمضان اور ایسٹر کے تہواروں کے دوران موسمی پھلوں سے تیار کردہ انواع و اقسام کے کھانے پیش کرتی ہے۔

ایمریٹس نے جاپان، جرمنی ، ایمسٹریڈم اور فرانس جانے والی پروازوں پر بھی موسمی پھلوں سے تیار کردہ علاقائی کھانے متعارف کروائے ہیں ۔ایمریٹس کے کچن سے روزانہ 520 پروازوں کیلئے طعام تیار کیا جاتا ہے۔ ایمریٹس کی 1,800 شیفس پر مشتمل ٹیم کے پاس 12,450 کھانوں کی تراکیب ہیں اور یہ ایک منٹ میں 209 کھانے پیش کرتے ہیں کھانے کے شوقین لوگ ایئر لائن کے ایوارڈ یافتہ انٹر ٹینمنٹ سسٹم ’ice‘ پر دستیاب ایمریٹس کے فوڈ چینلز سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی