ایوان صنعت وتجارت کا پنجاب میں عطائیت کے خاتمہ کیلئے کی جانیوالی حکومتی کوششوں کا خیرمقدم

منگل 25 جون 2019 13:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) : ایوان صنعت وتجارت فیصل آبادنے پنجاب میں عطائیت کے خاتمہ کیلئے کی جانیوالی حکومتی کوششوں کا خیرمقدم کیاہے اور کہاہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کا کریک ڈائون ایک احسن اقدام ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہوںگے۔چیمبر کے ترجمان نے کہا کہ فیصل آباد میں عطائیت کی وجہ سے آئے روز نہ صرف لوگ غیر مستند حکیموں اور ڈاکٹروں کے ہاتھوں لٹتے رہتے ہیں بلکہ کئی اپنی جان بھی گنوا بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صحت کی خدمات فراہم کرنے والے تمام نجی و سرکاری اداروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں اب تک ہزاروں عطائیوں کی جعلی علاج گاہیں بند کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں ہسپتالوں ، کلینکوں، لیبارٹریوں، ڈینٹل کلینکوں ، مطبوں ،ہومیوپیتھی کلینکوں ، نرسنگ /میٹرنٹی ہومز اور فزیو تھراپی کلینکوں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے جبکہ رجسٹریشن کا سلسلہ۱ٓئندہ بھی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عطائیت کے خاتمے کیلئے لازمی ہے کہ مستند صحت مراکز اپنی رجسٹریشن کرائیں تا کہ رجسٹریشن نہ کرانے والے غیر مستند اداروں کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے صحت کی سہولتیں فراہم کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا