ربڑ کے نرخوں میں کمی

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج ( ٹوکام) میں ربڑ کے نرخ گزشتہ دھائی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ۔

(جاری ہے)

فیوچر ٹریڈنگ کے دوران ایکسچینج میں نومبر کے لئے ربڑ کی سپلائی 1.8ین کمی کے ساتھ 198ین(1.84ڈالر) فی کلو گرام طے پائی،شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ستمبر کے لئے ربڑ کی سپلائی 155یوان کمی کے ساتھ 11600 یوان ( 1686 ڈالر) فی ٹن طے پائی جبکہ سنگاپور سی کام ایکسچینج میں جولائی کے لئے ربڑ کی ترسیل کے سودے 146.2یو ایس سینٹ فی کلو گرام پر بند ہوئے۔

Your Thoughts and Comments