ڈالر کا بوریا بستر ہمیشہ کیلئے گول،چین کے اقدام نے امریکا کے ہوش اٴْڑادیئے

چین اوردیگرممالک آنے والے وقت میں لین دین کے لیے ڈالر کی بجائے سونے کاا ستعمال کریں گے،ماہرین

بدھ 26 جون 2019 14:55

ڈالر کا بوریا بستر ہمیشہ کیلئے گول،چین کے اقدام نے امریکا کے ہوش اٴْڑادیئے
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) چین کے اقدام نے امریکا کے ہوش اڑا دیئے ہیں، چین اور دیگر کئی ممالک نے بڑی تعداد میں سونا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا، معاشی ماہرین نے کہاہے کہ آنے والے وقت میں یہ ممالک لین دین کیلئے ڈالر کی بجائے سونے کا استعمال کریں گے، جس کے بعد ڈالر کا بوریا بستر گول ہونے کا خدشہ ہے اور عالمی تجارت میں ڈالر کی اجارہ داری ختم ہو سکتی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سمیت معاشی طور پر مضبوط کئی ممالک نے امریکا کی بلیک میلنگ کو ناکام بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سونے کی خریداری شروع کر دی ۔ امریکی کرنسی ڈالر دنیا بھر کی تجارت کیلئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی ہے۔ امریکا اسی بات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے حریف ممالک کو تجارتی نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں امریکا نے چین کی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے تجارتی جنگ کا آغاز کیا اور چینی مصنوعات پر ناجائز اور بھارتی ٹیکس عائد کر دئیے۔ جبکہ امریکا چینی مصنوعات کو اپنے ملک اور دنیا کے دوسرے ممالک میں پہنچنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ اسی باعث اب چین نے امریکا کی اس بلیک میلنگ کو ناکام بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ چین نے دیگر کئی ممالک کے ساتھ مل کر خاموشی سے سونے کی خریداری میں اضافہ کر دیا ہے۔

چین اور دنیا کے کئی ممالک تیزی سے اپنے سونے کے ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اور دیگر ممالک جلد ہی بین الاقوامی تجارت کیلئے ڈالر کو خیرباد کہہ کر سونے میں تجارت کا آغاز کر دیں گے۔ یوں اس اقدام کے باعث ڈالر کی اجارہ داری ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔ چین اور دیگر ممالک عالمی تجارت کیلئے ڈالر کی بجائے سونے کا استعمال شروع کر دیتے ہیں، تو ایسے میں دنیا کے دیگر ممالک بھی عالمی تجارت کیلئے ڈالر کی بجائے سونے کا استعمال شروع کر دیں گے۔

یوں اس صورتحال میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی ہوگی اور نتیجتاً اس کی قدر میں بھی کمی ہو جائے گی۔ اس تمام صورتحال نے امریکا کو زبردست دھچکا دیا ہے۔ جبکہ عالمی معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ اب امریکا کیلئے چین کو دنیا کی نئی سپر پاور بننے سے روکنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع