حکومت سندھ اور بلدیاتی اداروں کی حیدرآباد کی حالت سدھارنے کی طرف کوئی توجہ نہیں

تاریخی شہر کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لیے وفاقی بجٹ میں خصوصی ترقیاتی پیکج منظور کیا جائے، صدر حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری

بدھ 26 جون 2019 16:36

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر محمد فاروق شیخانی نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد کی ماضی کی عظمت کو بحال کرنے کے لیے سال 2019-20 کے وفاقی بجٹ میں 10، اًرب روپے کا خصوصی ترقیاتی پیکج منظور کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا حیدرآباد ماضی میں کراچی اور لاہور کے بعد تیسرا بڑا شہر تھا، پھر وہ زمانہ آیا کہ یہاں قتل و غارت اور بھتہ خوری کا دور دورہ ہوگیا۔

اس صورتحال اور نامناسب سہولتوں کے سبب صنعتکاروں نے بھی حیدرآباد سے اپنا کاروبار سمیٹنا شروع کردیا اور اُن شہروں کی طرف منتقل کردیا جہاں ضروری بنیادی سہولتیں موجود تھیں ، انڈسٹری سے متعلق یہ شہر اُجڑتا چلاگیا بعد ازاں بلدیاتی اداروں نے اور واسا نے رہی سہی کسر پوری کردی اور صحت و صفائی کے لحاظ سے اِس کی صورت بگاڑ کر رکھ دی، اًب حیدرآباد کا نمبر پاکستان کے شہروں میں آٹھویں یا نویں نمبر پر چلا گیا ہے اور دِن بدن اِس کے بگاڑ میں اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، نالیاں نالے اور گٹر لائنیں بہہ رہی ہیں ، سڑکوں اور گھروں کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور اِس وقت حیدرآباد کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے، حکومت سندھ اور بلدیاتی اداروں کی حیدرآباد کی حالت سدھارنے کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے، ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوچکے ہیں اِس لیے ایسے گمبھیر حالات میں اِس بات کی ضرورت ہے کہ وفاقی حکومت حیدرآباد کی تعمیر و ترقی، صحت و صفائی اور انڈسٹریلائزیشن کی طرف فوری توجہ دے، حیدرآباد میں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال قائم کرے ، وعدے کے مطابق وفاقی یونیورسٹی کے قیام کو ہر ممکن بنائے، اِس سلسلے میں موجودہ بجٹ میں 10 اًرب روپے مخصوص کر کے گورنر سندھ کی نگرانی میں یہاں ترقیاتی کام کرائے جائیں تاکہ حیدرآباد دوبارہ سے زندہ شہروں میں شمار ہوسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات