اثاثہ جات کو ظاہر کرنے کی سکیم کی مدت ختم ہونے میں تین روز رہ گئے

سکیم کے تحت اثاثہ جات کی ڈکلیئریشن کے علاوہ ٹیکس گزارزیرالتواء ٹیکس مقدمات بھی نمٹاسکتے ہیں، ایف بی آر

جمعرات 27 جون 2019 14:01

اثاثہ جات کو ظاہر کرنے کی سکیم کی مدت ختم ہونے میں تین روز رہ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) اثاثہ جات کوظاہرکرنے کی سکیم کی مدت ختم ہونے میں تین روز رہ گئے ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے شہریوں سے کہاہے کہ سکیم کے تحت اثاثہ جات کی ڈکلیئریشن کے علاوہ ٹیکس گزار زیرالتواء ٹیکس مقدمات بھی نمٹاسکتے ہیں۔ایسیٹ ڈکلئیریشن سکیم کے تحت غیرظاہرشدہ اثاثہ جات کو ظاہرکرنے کی مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد ایسیٹ ڈکلیریشن آرڈی ننس پر عمل درآمد کا آغازہوجائے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے واضح طورپرکہاہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی آخری اور حتمی تاریخ 30 جون ہے اور تاریخ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ایف بی آرنے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ اس سکیم سے مستفید ہوں اور اپنے غیر اعلا نیہ اور غیر ظاہر شدہ اثاثوں اور اخراجات کی باوثوق معلومات ایف بی آر تک پہنچائیں۔

(جاری ہے)

بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیز سے صعنتی اور کمرشل گیس و بجلی صارفین کا ڈیٹا ایف بی آرکوپہلے سے موصول ہو چکا ہے تا کہ ان لوگوں کی نشاندہی ہوسکے جن پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے اور وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔

اسی طرح تمام کمرشل بینکوں اور ایف بی آر کے درمیان ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر معلومات بالخصوص نان فائیلرز سے متعلقہ معلومات کی رسائی پر مکمل تعاون دستیاب ہے۔ ایف بی آر نے نادرا کے تعاون سے خفیہ طریقہ سے لوگوں کو ان کی لین دین سے متعلق معلومات پہنچا رہا ہے تاکہ ان کو معلوم ہوسکے کہ انہوں نے ماضی میں کون کونسی ٹرانزیکشنز کی ہیں۔ ایف بی آرنے لینڈ ریکارڈ اتھاریٹیز اور ڈسٹرکٹ کلکٹرز سے رابطے میں ہے تاکہ ان کے متعلقہ علاقوں میں دوکانات اور کاروباری سر گرمیوں کے مراکز کی نشاندہی کی جاسکے۔

بے نامی قوانین سے متعلق موثر نظام تشکیل دیا جاچکا ہے جو کہ یکم جولائی 2019ء سے مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ ایف بی آر نے کہاہے کہ ایسیٹس ڈیکلیریشن سکیم کے توسط سے اثاثوں اور اخراجات کو ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں ہو گی۔ اور ان کے ظاہر کردہ اثاثوں کو بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ایف بی آر کے مطابق اثاثوں کو ظاہرکرنے کی سکیم صرف اثاثہ جات تک محدود نہیں ہے بلکہ ٹیکس دینے والے شہری اس سکیم کے تحت زیرالتواء ٹیکس مقدمات بھی نمٹاسکتے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی ٹیکس گزاروں اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان اعتماد کی بحالی کو بہتر بنانے کیلئے بھی کام کررہے ہیں۔ فنانس بل 2019 کے تحت ٹیکس گزاروں اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے کئی اقدامات لیے جا رہے ہیں جو کہ یکم جولائی 2019 سے نافذ العمل ہوں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..