مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید1700روپے مہنگا،قیمت82000روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید1700روپے مہنگا،قیمت82000روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء)بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں24ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید1700روپے مہنگاہوکر82000روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید24ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1396ڈالر سے بڑھ کر1420ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں1700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں1458روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت80300روپے سے بڑھ کر82000روپے اوردس گرام سونے کی قیمت68844روپے سے بڑھ کر70302روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی۔

Your Thoughts and Comments