سی پیک ،آئندہ 15 برسوں میں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے امکانات

توانائی،ریل اور روڈ کے مختلف منصوبوں کے باعث مالی سال15سے 18تک براہ راست 1لاکھ24ہزار470ملازمتیں پیدا ہوئیں،سی پیک سنٹر آف ایکسیلینس

منگل 16 جولائی 2019 15:11

سی پیک ،آئندہ 15 برسوں میں 8 لاکھ نئی ملازمتوں کے امکانات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) چین پاکستان راہداری منصوبی(سی پیک)کے نتیجے میں ملک بھر میں آئندہ 15برسوں کے دوران 8لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔سی پیک سنٹر آف ایکسیلینس کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک ورکنگ پیپر کے مطابق توانائی،ریل اور روڈ کے مختلف منصوبوں کے نتیجے میں مالی سال15سے مالی سال18تک پورے ملک میں براہ راست 1 لاکھ 24 ہزار470ملازمتیں پیدا ہوئیں ۔

عالمی ادارہ محنت کے ایک تخمینے کے مطابق سی پیک کے نتیجے میں پاکستان میں چار لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوسکتی ہیں جبکہ کراچی کے ایک اطلاقی معاشیات کے تحقیقی مرکز نے سال2015سے 2030تک کے عرصے میں سات لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہونے کے امکانات بتائے ہیں،پلاننگ کمیشن کو توقع ہے کہ آئندہ 15برسوں کے دوران ملک بھر میں سی پیک کے نتیجے میں8لاکھ نئی اسامیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

مالی سال31تک مجوزہ نو خصوصی اقتصادی زونز کی تشکیل کو شمار کرنے کے بعد یہ تعداد12لاکھ تک جانے کا تخمینہ ہے ۔4نومبر2018کو پاکستان او ر چین نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں سی پیک کے تحت ترقی کے اگلے مرحلے کے آغاز کا باضابطہ اشارہ دیا گیاجس میں توانائی،روڈ،انفرا سٹرکچر اور ریل کے بجائے صنعت، زراعت،سیاحت،ہائی ٹیک فنانس،بندرگاہوں کی ترقی اور ڈیجیٹل و ٹیکنالوجی ترقی کے شعبہ جات کی جانب زیادہ توجہ دی گئی ہے ۔ نئی ملازمتوں کے پیدا ہونے کے امکانات کے باعث پاکستانی افرادی قوت کو تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت ہے تا کہ سی پیک سے پیدا ہونے والی اسامیوں سے مقامی افراد بھرپور استفادہ کرسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ