پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب45کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

جمعہ 19 جولائی 2019 19:34

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب45کروڑ روپے سے زائدکااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںایک روزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کواتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی32400کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 13ارب45کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت39.05فیصدزائد جبکہ49.50فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دبائواور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32000کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی،بینکنگ،کیمیکل،فوڈز،اسٹیل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس کی32500کی حد بھی بحال ہوگئی تاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 32500کی حد ایک بار پھرگرگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس149.23پوائنٹس اضافے سی32458.77پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کو مجموعی طورپر316کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں13ارب45کروڑ96لاکھ28ہزار600روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب75ارب25کروڑ17لاکھ24ہزار926روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر12کروڑ15لاکھ56ہزار220شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت3کروڑ41لاکھ42ہزار970شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے ہینوپاک موٹرزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت13.50روپے اضافے سی335.00روپے اورآرکوماپاک کے حصص کی قیمت10.00روپے اضافے سی475.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت340.00روپے کمی سی6460.00روپے اورایبٹ لیبارٹریزکے حصص کی قیمت16.71روپے کمی سی363.31روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو میپل لیف کی سرگرمیاں1کروڑ44لاکھ13ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت28پیسے اضافے سی19.78روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ سرگرمیاں1کروڑ21لاکھ80ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت50پیسے اضافے سی13.00روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس121.05پوائنٹس اضافے سی15395.59پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس600.81پوائنٹس اضافے سی51004.52پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس48.75پوائنٹس اضافے سی23815.76پوائنٹس پربندہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل