جولائی کے پہلے 20 دن میں 181 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں

310 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کیلیے 10 روز میں129 ارب روپے ٹیکس وصول کرنا ہوگا

اتوار 21 جولائی 2019 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کو رواں ماہ جولائی کے پہلے 20 دن کے دوران مجموعی طور پر 181 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔ماہ جولائی کیلیے مقرر کردہ 310 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کاہدف حاصل کرنے کیلیے اگلے 10 روز میں 129 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہوںگی تاہم ایف بی ار کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کیلیے مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے ذرائع نے بتایاکہ ٹیکس وصولیوں میں سست روی کے باعث ایف بی آر کیلیے رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے ماہ کے دوران ریونیو شارٹ فال کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جسے دور کرنے کیلیے ایف بی آر نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے ایف بی آر اور اسکے ماتحت اداروں میں تقرریوں و تبادلوں کے حوالے سے پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کیلیے باقاعدہ ب سرکلر جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی آخری تاریخ تین جولائی مقرر کی گئی تھی اوریکم جولائی سے تین جولائی کے دوران ان آخری 3 دنوں میں بڑے پیمانے پر ریونیو حاصل ہوا ہے اور اس اضافی ریونیو کے باوجود ایف بی آر ایک کھرب 81 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرسکا ہے۔ایف بی آرکی جانب سے بڑے پیمانے پر تبادلوں کے خوف کے باعث ایف بی آر اور اس کے ماتحت اداروں کے افسران و اہلکاروں میں شدید بے چینی پائی جاتی تھی جسکی وجہ سے ریونیو کلکشن متاثر ہورہی تھی جس کیلیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایف بی آر کی ٹیم میں تقرریوں و تبادلوں کے حوالے سے پائی جانیوالی کنفیوژن و بے یقینی کی صورتحال دور کرنے کیلیے باضابطہ طور پر آفس آرڈر جاری کردیا ہے جس میں ایف بی آر کی ٹیم کو اعتماد دلایا گیا ہے کہ ہر مالی سال کے آغاز پر تقرریوں و تبادلوں ی روایت پر عمل کرتے ہوئے ایف بی آر کی ٹیم کے تبادلے نہیں کیے جائیں گے ۔

ایف بی آر کے تمام سینئر افسران ریونیو کلکشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں اور ٹیکس دہندگان کو سہولتوں کی فراہمی ،ٹیکس بیس و ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اقتصادی سرگرمیوں و کاروباری سرگرمیوں کی نشاندہی پر توجہ دیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..