مقامی کاٹن مارکیٹ میں ٹیکسٹائل واسپنگ ملزکی خریداری میں دلچسپی کے سبب روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 8450 تا 8500 روپے رہا۔ جبکہ پھٹی کا بھاؤ فی 40کلو 3700 تا 4100 روپے رہا

اتوار 21 جولائی 2019 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملزکی خریداری میں دلچسپی کے سبب روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ آئے دن پھٹی کی رسد میں بھی اضافہ ہورہا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں کاروباری حجم میں اضافہ ہوتا رہے گا فی الحال صوبہ سندھ و پنجاب میں پھٹی کی رسد میں اضافے کے ساتھ ساتھ جننگ فیکٹریوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

فی الحال صوبہ سندھ میں کپاس کی پیداوار تسلی بخش بتائی جاتی ہے لیکن عمر کوٹ، کنڈری اور سمارو روڈ کے کپاس کے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں شدید گرمی کے سبب کپاس کی پیداوار تقریبا 40 فیصد متاثر ہوئی ہے تاہم صوبہ پنجاب میں کچھ علاقوں کے علاوہ مجموعی طور پر فصل اچھی کہی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کے مطابق صوبہ میں کپاس کی بوائی مکمل ہوچکی ہے فی الحال کپاس کی پیداوار 80 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے۔

صوبہ سندھ میں کپاس کی پیداوار 42 تا 44 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہو سکتی ہے جبکہ صوبہ بلوچستان و خیبر پختونخوا میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ گانٹھوں کی پیداوار ہو سکتی ہے۔ اس طرح ملک میں کپاس کی پیداوار تقریبا ایک کروڑ 25 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے ایک بین الاقوامی خبر ایجنسی نے ایک کروڑ 27 لاکھ گانٹھوں کا اندازہ بتایا ہے۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 8450 تا 8500 روپے رہا۔

جبکہ پھٹی کا بھاؤ فی 40کلو 3700 تا 4100 روپے رہا جبکہ بنولہ کا بھاؤ فی من 1450 تا 1500 روپے رہا۔ صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 8550 تا 8600 روپے رہا۔ پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3700 تا 4200 روپے رہا۔ صوبہ بلوچستان میں پھٹی کی جزوی طور پر آمد شروع ہوئی ہے وہاں پھٹی کا بھا ؤ فی 40کلو 4000 تا 4100 روپے رہا۔ بلوچستان میں دو جننگ فیکٹریاں جزوی طور پر چل رہی ہے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 8400 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں مجموعی طور پر روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر کہا جاتا ہے۔ نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ گزشتہ تین سالوں میں سب سے کم فی پاؤنڈ 6170 تا 6270 امریکن سینٹ رہا۔

امریکہ میں روئی کے بھاؤ میں کمی کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ کپاس کی پیداوار زیادہ ہے دوسری جانب روئی کی برآمد بھی توقع سے کم ہو رہی ہے علاوہ ازیں چین اور امریکا کے باہم اقتصادی تنازع حل ہونے کا نام ہی نہیں لیتا جس کے سبب دنیا کا کپاس کا سب سے بڑا خریدار چین اور سب سے بڑے برآمدکنندگان امریکہ کے درمیان روئی کی ڈیلنگ نہیں ہورہی۔ چین میں روئی کا بھاؤ مجموعی طور پر مستحکم ہے بھارت میں روئی کے بھاؤ میں مندی کا رجحان ہے حالانکہ کاٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر اتول گناترا نے کہا ہے کہ اس سال بھارت میں کپاس کی پیداوار 3 کروڑ 12 لاکھ گانٹھوں کی ہوگی جو گزشتہ دس سالوں میں سب سے کم ہے انہوں نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے مثبت اقدامات کئے جائیں ورنہ خدشہ ہے کہ کپاس کی پیداوار کم ہو جائے گی جو مجموعی طور پر ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے نقصان دہ ہو گی۔

دریں اثنا نسیم عثمان نے بتایا کہ ملک میں سیلز ٹیکس کے نفاذ کے سبب کاروباری و صنعتی شعبہ فکرمند ہے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے بلکہ کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے چھوٹے سے بڑا کاروباری حلقہ اور عوام شدید اضطراب میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ دنوں سیلز ٹیکس اور دیگر معاملات کے متعلق کاروباری حلقوں نے ملک گیر ہڑتال کی تھی خصوصا ٹیکسٹائل سیکٹر بھی بری طرح متاثر ہے ٹیکسٹائل پروسیسنگ ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی تھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد 17 دنوں کی ہڑتال ختم کی گئی APTMA بھی خصوصی طور پر زیرو ریٹڈ مراعات ختم ہونے اور 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف اخبارات میں اشتہارات اور FBR کے چیئرمین شبر زیدی سے مذاکرات کرتے رہے لیکن موصولہ اطلاعات کے مطابق اس کے مثبت نتائج مرتب نہ ہوسکے مذاکرات بلا نتیجہ رہے۔

علاوہ ازیں گذشتہ بدھ کو APTMA ،PCGA ،KCA اور آئل ملز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کو وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے طلب کیا تھا مذاکرات میں شامل نمائندہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے سبب جہانگیر ترین نے مذاکرات کئے انہوں نے غور سے مطالبات سنے اور مثبت اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں FBR کے چیئرمین شبر زیدی نے بھی مذاکرات کیے انہوں نے بنولہ اور کھل پر عائد کردہ 5 فیصد سے 8 فیصد سیلزٹیکس یہ جانور کی خوراک ہونے کے سبب ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن آئل ملز ایسوسی ایشن کے نمائندے نے بتایا ہے کہ یہ معاملہ کیبنیٹ میں پیش کیا جائے گا تاہم ٹیکس ختم ہونے میں دیر لگ سکتی ہے علاوہ ازیں روئی پرعائد کردہ 10 فیصد سیلز ٹیکس اور پھٹی کی امدادی قیمت کے متعلق آئندہ دنوں میں مذاکرات کیے جائیں گے جنرز اور آئل ملز مالکان نے مذاکرات کو مثبت کہا ہے اور آئل ملز نے ہرتال بھی ختم کر دی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی