گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ،

امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں بھی اضافہ

بدھ 24 جولائی 2019 13:32

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح ختم ہونے والے مالی سال میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران امریکا بدستورپاکستانی برآمدات کے حوالہ سے سرفہرست رہاہے، چین اوربرطانیہ فہرست میں دوسرے اورتیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ء میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 4.032 ارب ڈالررہا جو مالی سال 2017-18ء کے مقابلے میں 4.21 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ء کے دوران امریکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 3.86 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

اسی طرح گزشتہ مالی سال کے دوران امریکا سے درآمدات میں مالی سال 2017-18 کے مقابلے میں 0.72 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ء میں امریکا سے درآمدات کا حجم 2.092 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، مالی سال 2017-18ء میں امریکاسے درآمدات کا حجم 2.077 ارب ڈالر رہاتھا۔مالی سال2016.17 ء میں امریکا سے درآمدات کا حجم 2.10 ارب ڈالر رہاتھا۔پاک امریکا دوطرفہ تجارت کے علاوہ امریکا میں مقیم لاکھوں پاکستانی ترسیلات زرکی مد میں قومی معیشیت کے فروغ میں اہم کرداراداکررہے ہیں۔

اس حوالہ سے موجود اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 2.18 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2017-18ء کے مقابلے میں 20.15 فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ء میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 1.99 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک بجھوایاتھا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹرفیصل جاوید نے بتایا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا امریکی حکومت نے گرمجوشی سے استقبال کیا ہے ، اسی طرح امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جس طرح وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان کی ملاقات کی تاریخی اہمیت ہے اوراس ملاقات نے خطہ اوردنیاء کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیاء دیرینہ اورحل طلب مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کے موقف پرتوجہ دے رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ