کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان کے واضح موقف نے قوم کا دل جیت لیا: میاں زاہد حسین

آرمی چیف نے عوام کا حوصلہ بڑھایا، افواہ سازوں کے منہ بند ہو گئے، ہندو انتہا پسندی، سماجی و اقتصادی عدم مساوات بھارت کے ٹکڑے کر دے گی

جمعہ 16 اگست 2019 17:37

کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان کے واضح موقف نے قوم کا دل جیت لیا: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں اپنے خطاب میں مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے اور سبق سکھانے کا اعلان کر کے قوم کا دل جیت لیا ہے۔

آرمی چیف جنرل باجوہ نے کشمیر پر سمجھوتے کے امکان کو رد کر کے قوم کا حوصلہ بڑھایا اور افواہ سازوں کا منہ بند کر دیا ہے ۔ سول اور فوجی قیادت کے ایک پیج پرہونے سے معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، برطانیہ اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں بھارتی اقدامات کے خلاف احتجاج شروع ہو چکا ہے ۔ یوم سیاہ سے مثبت پیغام گیا ہے جبکہ بھارت کی سفارتی رسوائی عروج پر ہے جو پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ کشمیر پر جارحیت سے بھارت کے ٹوٹنے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور پاکستان سے کشیدگی اسکی معیشت اوررہی سہی ساکھ کو تباہ کر دے گی۔اگر بھارت نے پاکستان کو صحرا بنانے کے لئے پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ اسکی آخری غلطی ہو گی۔ الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت سیکولر سے انتہا پسند ریاست بن چکا ہے جہاں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور مسلمانوں پر مظالم سے دیگر اقلیتیں بھی خوفزدہ ہو گئی ہیں۔

بھارت میں پچیس کروڑ دلت، بیس کروڑ مسلمان، چھ کروڑ بدھ مت ، تین کروڑ عیسائی، پونے تین کروڑ سکھ اور بیالیس لاکھ جین ازم کے پیروکار بھی رہتے ہیں جن میں بے چینی بھارت کو دنیا کے نقشے سے مٹا دے گی۔انھوں نے کہا کہ بھارت میں ذات پات کا نظام اور امیرغریب کے مابین بڑھتا ہوا فرق بھی اسکے وجود کے لئے دیمک کا کام کر رہا ہے۔لاکھوں کسان خودکشی کر چکے ہیں اور ہندو غنڈوں نے سرکاری سرپرستی میں دیگر مذاہب کے ماننے والوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔

اقتصادی عدم مساوات کا یہ حال ہے کہ بھارت کے ایک فیصد افراد 58.4فیصد دولت پر قابض ہیں جبکہ دس فیصد لوگ 80.7 فیصد وسائل پر قبضہ کئے بیٹھے ہیں جن کا بڑھتا ہوا کنٹرول بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لئے کافی ہے۔انھوں نے کہا کہ گجرات کے قصائی نے بھارت کے منہ پر کالک مل دی ہے اوراسکی کی تمام چالیں اُلٹ گئی ہیں۔کشمیریوں نے فیصلہ کن جنگ شروع کر دی ہے جس کا نتیجہ کامیابی ہو گی۔ بھارت کی عوام، فوج کا حوصلہ پست اور تیاریاں نامکمل ہیں جبکہ پاکستانی قوم اور افواج کا حوصلہ آسمان سے باتیں کر رہا ہے اور آپریشنل تیاریاں مکمل ہیں اور بھارت کی فوج کا ہماری افواج سے موازنہ ممکن ہی نہیں ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی