آر سی سی آئی جیم اینڈ جیولری نمائش 23اگست سے شروع ہو گی

ہفتہ 17 اگست 2019 15:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام قیمتی پتھروں کی نمائش 23اگست سے شروع ہو گی ۔راولپنڈی چیمبر کے نائب صدر محمد فیاض قریشی نے اے پی پی کو بتایا کہ قیمتی پتھروں کی صنعت کے فروغ کے لیے چیمبر تین روزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش کا انعقاد 23سے 25اگست تک کرے گا ،نمائش میں پچاس سے زائد سٹالز لگائے جائیں گے اور مختلف سفارت خانے بھی سٹالز لگائیں گے جبکہ وزیٹرز کے لیے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب فیاض قریشی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ اس موقع پر جیولری شو اور انعامات بھی ہو ں گے ۔انہوں نے کہاکہ نمائش کا مقصد ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینا اور قیمتی پتھر کے کاروبار کو آگے لانے کے لیے مقامی تاجروں اور صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قیمتی پتھروں اور زیورات کی صنعت کو ترقی دے کر ملکی برآمدات میں اضافہ کیاجا سکتا ہے پاکستان کے قیمتی پتھروں کی دنیا بھر میں مانگ ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں جدید مشینری اور سکلز کی منتقلی ہو جائے تو زیورات اور قیمتی پتھر کا شعبہ مزید ترقی کر سکتا ہے ۔ نائب صدر آر سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتی پتھر اور زیورات کی پالیسی سازی میںسٹیک ہولڈرز کی رائے کو شامل کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ