ہیکرز نے پاکستانیوں کو ایف بی آر کے نام پر لوٹنا شروع کر دیا

’’ٹیکس ریفنڈ نوٹس 2019 ‘‘ کے عنوان سے ای میل بھیج کر پاکستانیوں سے ان کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور پھر انہیں لوٹا جارہا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 17 اگست 2019 16:51

ہیکرز نے پاکستانیوں کو ایف بی آر کے نام پر لوٹنا شروع کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 اگست2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نام پر ہیکرز نے پاکستانیوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ’’ٹیکس ریفنڈ نوٹس 2019 ‘‘ کے عنوان سے ای میل بھیج کر پاکستانیوں سے ان کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور پھر انہیں لوٹا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیکرز اور ڈیجیٹل چوروں نے ’’ایف بی آر‘‘ کی جانب سے لوگوں کو ٹیکس ریفنڈ کی جعلی ای میلز بھیج کر ان کے بینکوں کی حساس اور خفیہ معلومات حاصل کرکے لوٹنا شروع کر دیا ہے۔

ہیکرز کے ایک گروپ کی جانب سے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو یہ ای میل بھیجی گئی ہے کہ ٹیکس ریفنڈ کی رقم منتقل کرنے کیلیے آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات درکار ہیں اور اس ای میل کا عنوان ’’ٹیکس ریفنڈ نوٹس 2019 ‘‘ ہے اور بھیجنے والے کے طور پر ’’ایف بی آر‘‘ کا نام تحریر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان ای میلز میں لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مالیاتی ریکارڈ کے مطابق اتنی رقم(جو کہ ہر ای میل میں مختلف درج ہے) بطور ٹیکس ریفنڈ وصول کرنے کے حقدار پائے گئے ہیں لہذا اپنا ریفنڈ وصول کرنے کیلیے اس ’’لنک‘‘ کو کلک کریں۔

جیسے ہی کوئی شخص اس ’’لنک‘‘ کو کلک کرتا ہے تو ایک نئی اسکرین اوپن ہوتی ہے جس میں پاکستان کے مختلف بنکوں کے لوگوز موجود ہوتے ہیں اور جب ای میل وصول کرنے والا ان میں سے اپنے متعلقہ بینک کے لوگو کو کلک کرتا ہے تو اس سے اس کے اکاؤنٹ کے متعلق سوالنامہ درج ہوتا ہے۔ ای میل میں ’’میسج وائرس سے پاک‘‘ کا پیغام بھی درج کیا گیا ہے اور یہ لنک بھی دیا گیا ہے کہ اگر آپ اس ای میل کو جعلی سمجھتے ہیں تو اس کی رپورٹ کرنے کیلئے درج ذیل لنک کو کلک کریں۔

وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ملک بھر سے بڑی تعداد میں ایسی ای میلز کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ تمام ای میلز جعلی ہیں اور یہ ایف بی آر کا طریقہ کار نہیں ہے لہذا عوام محتاط رہیں اور ایسی ای میلزکے لنکس کو کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنی حساس معلومات ایسے لوگوں سے شیئر کریں۔ اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کا کہنا ہے کہ یہ ای میلز ’’پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016‘‘ کے سیکشن 20/24 میں درج جرم کے دائرہ میں آتی ہیں جس کی سزا 3 سال تک قید ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس