صارفین کے کریڈٹ کارڈ سے ڈھائی فیصد کاٹنا بند کیا جائے کوکب اقبال

بینکوں کی جانب سے بغیر اطلاع صارفین کو لوٹنے سے عوام کا بینکوں اور مالیاتی اداروں پر اعتماد ختم ہوجائے گا،چیئرمین کیپ

منگل 20 اگست 2019 16:47

صارفین کے کریڈٹ کارڈ سے ڈھائی فیصد کاٹنا بند کیا جائے کوکب اقبال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین کوکب اقبال نے کہا ہے کہ صارفین کے کریڈٹ کارڈ سے ڈھائی فیصد کاٹنا بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے بغیر اطلاع صارفین کو لوٹنے سے عوام کا بینکوں اور مالیاتی اداروں پر اعتماد ختم ہوجائے گا کوکب اقبال نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کنزیومر رائٹس پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے بینک صارفین کو نقصان پہنچانے کے باوجود اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو ناجائز طور پر صارفین کے کریڈٹ کارڈز سے ڈھائی فیصد رقم کاٹنے کا فوری نوٹس لینا چاہئے چونکہ کریڈٹ کارڈ ہولڈر صارف سود بھی دے اور وقت پر ادائیگی نہ کرنے پر جرمانہ بھی اداکرے اس کے باوجود ڈھائی فیصد بھی کریڈٹ کارڈ صارفین کے ساتھ فراڈ ہے کوکب اقبال نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ مراعات دینے کے بجائے بینک نت نئے طریقوں سے صارفین کو لوٹ رہے ہیںانہوں نے کہا کہ جب بھی صارف کوئی چیز خریدتا ہے تو دکاندار خریدی گئی چیز کی قیمت میں زبر دستی ڈھائی فیصد اضافہ کردیتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ بینک ہم سے ڈھائی فیصد کاٹے گا اور نہ ہی اس کی کوئی رسید دیتا ہے دکاندار جو ڈھائی فیصد صارف سے کاٹ رہا ہے اس کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے اور دیکھا جائے کہ کون کون سے بینک صارفین سے ڈھائی فیصد کاٹ کر ان کا استحصال کر رہے ہیںاور ایسے بینکوں کے خلاف ایکشن لیا جائے کوکب اقبال نے کہا کہ کریڈٹ کارڈ پر کہیں یہ نہیں لکھا ہوا ہے کہ کریڈٹ کارڈ سے خریداری پر ڈھائی فیصد کاٹا جائے گا اور یہی نہیں صارف سے کئی قسم کے چارجز ہیں جن میں اینول چارجز کے علاوہ کئی ہڈن چارجز بھی ہیں جو صارفین سے وصول کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے صارفین کا بینکوں پر اعتماد بڑھے چونکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں میں عوام کا ہی پیسہ ہوتا ہے اس لئے عوام کو بینکوں سے قرضہ لینے سے لیکر ہر چیز پر سہولت فراہم کی جائے چونکہ یہ بینکوں کی ذمہ داری ہے اور بینک صرف اپنا فائدہ نہ دیکھے بلکہ صارفین کے مفادات کو بھی مد نظر رکھا جائے کوکب اقبال نے کہا کہ اگر کریڈٹ کارڈ ہولڈ ر صارفین کا اسی طرح استحصال کیا جاتا رہا تو صارفین کریڈٹ کارڈز کا استعمال ترک کر دیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی