پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ،سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 25ارب 30کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئے

منگل 20 اگست 2019 21:47

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ،سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 25ارب 30کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںتیزی کا تسلسل دوسرے روز منگل کو بھی برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 30ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے مزید856.80پوائنٹس کے اضافے سی30419.22پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ71.84فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 25ارب 30کروڑ66لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی 39.08فیصد زائد رہا ۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 30ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 30499پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت بڑھنے سے مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 856.80پوائنٹس کے اضافے سی30419.22پوائنٹس بندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس494.74پوائنٹس اضافے سی14347.63پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1317.02پوائنٹس اضافے سے 47695.29پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس466.35پوائنٹس اضافے سی22273.17پوائنٹس پربندہوا ۔گزشتہ روزمجموعی طورپر373کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی268کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،86کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 25ارب 30کروڑ66لاکھ روپی کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر61کھرب55ارب1کروڑ94لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر14کروڑ25لاکھ78ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوپیر کی نسبت 4کروڑ63ہزار شیئرز زائد ہے ۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 149.75روپے اضافے سی6130روپے اورانڈس موٹر کے حصص کی قیمت 43.12روپے اضافے سی1049.23روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی باٹاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت42.41روپے کمی سی1132.75روپے اورجے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص کی قیمت 14.19روپے کمی سی275.81روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،ٹی آر جی پاک ،میپل لیف،پاک پٹرول،کے الیکٹرک ،اینگرو پولیمر،یونٹی فوڈز،سمٹ بینک ،پاک الیکٹران اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شیئرز سرفہرست رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل