خسارے میں کمی کے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں،میاں زاہد حسین

برآمدات میں اضافے کے بغیر صرف درآمدات میں کمی سے معیشت میں دیر پا استحکام نہیں آئے گا ،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 23 اگست 2019 17:43

خسارے میں کمی کے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ جاری حسابات کے خسارے میں مسلسل کمی خوش آئند ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ عرصہ دراز کے بعد معیشت متوازن ہونے کی جانب گامزن ہے۔

مسلسل خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والے بوجھ میں اب کمی واقع ہو رہی ہے جس سے استحکام آئے گا۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ جاری حسابات کا خسارہ موجودہ حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج تھا جس پرامپورٹ میں کمی اور ڈسکائونٹ ریٹ میں اضافہ کرکے قابو پایا جا رہا ہے جو عا رضی حل ہے۔ جولائی کے مہینے کے سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاری حسابات کا خسارہ مسلسل کم ہو کر 579 ملین ڈالر ہو گیا ہے جو گزشتہ سال جولائی میں 2.13 ارب ڈالر تھا جوبظاہر ایک بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

جاری حسابات کے خسارے میں73 فیصد کمی سے اقتصادی صورتحال اور کاروباری برادری کے اعتماد پر مثبت اثر پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی، ایل این جی کی درآمدات میں کمی اوراقتصادی راہداری کے لئے مشینری کی درآمدات میں کمی نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔ خوردنی تیل اور ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات بھی کسی حد تک سکڑ گئی ہیں جبکہ مجموعی معاشی سرگرمیوں میں کمی کی پالیسی نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کی وجہ سے طلب میں کمی نے بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور کرنسی کی قدر میں کمی سے درآمدات میں کمی توآئی ہے مگرابھی تک برآمدات میںاضافے کے ذریعہ تجارتی خسارے میں کمی کا مقصد حاصل نہیں کیا جا سکا جس کی وجوہات میں مشینری، خام مال، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، برآمدکنندگان کے ریفنڈز کی عدم ادائیگی اور شرح سود میں اضافہ شامل ہے جس سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ برآمدات کی طرح ترسیلات میں بھی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ہے جس کا نوٹس لے کر ضروری اقدامات کئے جائیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ صرف کرنسی کی قیمت کم کرنے سے ممکن نہیں ہے ،برآمدات میں اضا فہ کیلئے سیکٹر اسپیسیفک کمپنیاں بنا ئی جا ئیں ورنہ صرف امپورٹ میں کمی تجارتی خسارہ سے بچنے کا مستقل حل نہیں ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب