اسٹیٹ بینک نے عوام کو منی لانڈرنگ ،دہشتگردی کی فنانسنگ سے محفوظ رکھنے کی مہم شروع کردی

اسٹیٹ بینک نے عوام کو منی لانڈرنگ ،دہشتگردی کی فنانسنگ سے محفوظ رکھنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے محفوظ رکھنے کی مہم شروع کردی۔اسٹیٹ بینک نے غیر قانونی فارن ایکس چینج آپریٹرز کو خبردار کیا ہے کہ فارن کرنسی کی غیر مجاز خرید و فروخت اور منتقلی غیر قانونی ہے اس لیے صرف مجاز بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں کو ہی زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی زرمبادلہ کے کاروبار میں ملوث افراد یا ادارے کے خلاف ہوگی اور غیر قانونی کرنسی کے کاروبار اور حوالہ، ہنڈی آپریٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔مرکزی بینک نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صرف مجاز بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں کے ذریعے زرمبادلہ کی منتقلی کریں اور اپنی ٹرانزیکشن کی سسٹم جنریٹڈ آفیشل رسید لینا حاصل کرنا نہ بھولیں۔

Your Thoughts and Comments