سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے اضافہ

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ قیمت 88 ہزار 550 روپے ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء)سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 88 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹسکے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے کے بعد 88 ہزار 550 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے اضافے سے 75 ہزار 917 روپے ہوگئی۔

Your Thoughts and Comments