پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،مزید 25سے 30فیصد کمی کی جائے ‘ اشرف بھٹی

عوام کی قوت خرید بالکل جواب دے گئی ہے جسکی وجہ سے ہر طرح کا کاروبار شدید مندے کا شکار ہے ‘ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 1 ستمبر 2019 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،حکومت مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید 25سے 30فیصد کمی کا اعلان کرے ،تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ عوام کی قوت خرید بالکل جواب دے گئی ہے جس کی وجہ سے ہر طرح کا کاروبار شدید مندے کا شکار ہے ۔

اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتی ہے لیکن کئی ماہ بعد ریلیف کے نام پر عوام سے مذاق کیا جاتا ہے ۔ حالیہ کمی سے عوام کو کسی طرح کا ریلیف نہیں ملے گا اس لئے قیمتوں میں 25سے 30فیصد کمی کر کے اسے منجمد کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگار کی وجہ سے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہو گیا ہے ۔

مہنگائی بڑھنے اور آمد ن میں کمی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے جس سے ہر طرح کا کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے اور تاجرطبقہ بھی شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔اشرف بھٹی نے مزید کہا کہ تاجر فکسڈ ٹیکس اورشناختی کارڈ کے معاملے پر با مقصد مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اس لئے حکومت ضد اور انا کی بجائے کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کرے تاکہ خوف و ہراس کی فضاء ختم ہو سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی