پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان سیڈ کارپوریشن کا درجہ دلوائوں گا‘نعمان لنگڑیال

بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ نا گزیر ہے ‘وزیر زراعت

اتوار 1 ستمبر 2019 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان سیڈ کارپوریشن کا درجہ دلوائوں گا، یہ واحد ادارہ ہے جو کسانوںکو ارزاں نرخوں پر اعلیٰ معیار کے تصدیق شدہ بیج فراہم کر رہا ہے اوریہ ادارہ رزرعی شعبہ میں انقلاب لانے کا موثر ذریعہ ہے ،افسران اور عملے نے اپنی انتھک محنت سے اسے منافع بخش ادارہ بنایا ہے ۔

گزشتہ روز کسانوں کے وفد سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان سیڈ کارپوریشن کا درجہ دلوائوں گا تاکہ یہ ادارہ اس قابل ہو سکے کہ پورے پاکستان میں اعلیٰ معیار کے بیج ارزاںنرخوں پر فروخت کرنے کے قابل ہو سکے ۔

(جاری ہے)

فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ معیاری بیج کی بدولت ہی ممکن ہے ۔

گندم،چاول ، کپاس اور دیگر زرعی اجناس کی پیداوار بڑھانا اور سبز انقلاب لانا پنجاب حکومت کا مشن ہے ۔ کسان اور زرعی شعبے کا عملہ مشترکہ کوششیں کر کے ہی اس ہدف کو پورا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ نا گزیر ہے جس کیلئے محکمہ زراعت کے تمام شعبوں کومل جل کر کام کر نا ہوگا اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسان نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر صوبوں کی عوام کی خوراک کی ضروریات پوری کررہا ہے جس پر انہیں تحسین پیش کرتے ہیں ۔ سابقہ ادوار میں کسانوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا بلکہ ان کا استحصال بھی کیا جاتا رہا لیکن موجودہ حکومت اس کا ازالہ کرے گی اورکسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ زراعت سے کئی شعبے جڑے ہوئے ہیں اور زراعت کی ترقی ہمارے ملک کی ترقی ہے ۔

ماضی میں زرعی پیداوار میں اضافے اور ریسر چ پر توجہ دینے کی بجائے صرف بلند و بانگ دعوے کئے گئے جبکہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہے اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں جدید ریسرچ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن نے حال ہی میں مختلف اجناس اور چارہ جات کے اعلیٰ بیج متعارف کرائے ہیں ۔ زرعی سائنسدانوں اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ ایسے بیج کی تیاری کی جائے جو مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہوں اور ان میں موسم کی غیر معمولی شدت کو برداشت کرنے کی بھی سکت ہو ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا