لیبارٹری ٹیسٹ پاس نہ کرنیوالی کاسمیٹکس کیخلاف آپریشن ، متعدد سٹوروں پر چھاپے، بھاری سٹاک ضبط

پیر 2 ستمبر 2019 22:07

لیبارٹری ٹیسٹ پاس نہ کرنیوالی کاسمیٹکس کیخلاف آپریشن ، متعدد سٹوروں پر چھاپے، بھاری سٹاک ضبط
لاہور۔2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) پاکستان سٹینڈرڈزاینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی ای)کنفرمٹی اسسمنٹ لاہور زون نے لیبارٹری ٹیسٹ پاس نہ کرنیوالے کاسمیٹکس کے برانڈز کیخلاف آپریشن شروع کردیا، صوبائی دارالحکومت کے متعدد سٹوروں پر چھاپے،غیر معیاری ،کیمیکل اور مضر صحت اجزاء پر مشتمل کاسمیٹکس کا بھاری سٹاک ضبط کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پرڈی جی پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی عبدالعلیم میمن نے غیر معیاری کاسمیٹکس کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیا تھا جس پر پی ایس کیو سی اے کے سٹینڈرڈ ڈویلپمنٹ سنٹرکے افسران نے مارکیٹ میں رکھی گئی کاسمیٹکس کے نمونے خفیہ طور پر اکٹھے کر کے ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری میں بھجوا ئے جن کی رپورٹ آنے پر پی ایس کیو سی اے کی ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے غیر معیاری رجسٹرڈ برانڈ ز کی پروڈکشن فوری طور پر رکوا دی ہے جبکہ غیر لائسنسی برانڈزکے ایڈریس ڈھونڈ کر جلد سیل کرنے کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو فوری طور پر ایکشن لے گی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں پی ایس کیو سی اے ٹیم نے جمعہ کے روزسے کریک ڈائون کاآغاز کرتے ہوئے شہر کے متعدد سٹوروں پر چھاپے مارے اورفیل ہونیوالے کاسمیٹکس برانڈزکا بھار ی سٹاک ضبط کر لیا اورسٹور مالکان کو غیر رجسٹرڈ برانڈز کا سٹاک رکھنے سے باز رہنے کی ہدایت کر دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سی اے اصغر علی نے کہا ہے کہ حد سے زیادہ کیمیکل یامضر صحت اجزاء استعمال کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف بلا تفریق فوری ایکشن لیاجا رہا ہے جبکہ غیر معیاری اور مضر صحت کاسمیٹکس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مضر صحت کریموں کا سٹاک بھی سٹورز سے ہٹا دیا جائیگا اور تعاون نہ کرنیوالے سٹور مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ