صدر لاہور چیمبر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل سے تائیوان کے بائیس رکنی وفد کی ملاقات

منگل 3 ستمبر 2019 21:08

صدر لاہور چیمبر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل سے تائیوان کے بائیس رکنی وفد کی ملاقات
لاہور۔3 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) کاروباری ادارے تائیوان کی اصل مضبوطی ہیں، انہیں پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کرنے چاہئیں جہاں تجارت و سرمایہ کاری کے ان گنت مواقع ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کے ہمراہ تائیوان کے بائیس رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کی تیز رفتار معاشی ترقی بہت متاثر کن ہے، اس کے لوگ محنتی ہیں جنہوں نے تائیوان کو بڑے اچھے انداز میں مارکیٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اکیس کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل بڑی مارکیٹ ہے ، یہاں تمام مصنوعات کی وسیع پیمانے پر کھپت ہے جس سے تائیوان کو فائدہ اٹھانا چاہیے، یہاں سے وہ نسبتا کم نرخوں پر درآمدات کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تائیوان کے نجی شعبے کے درمیان مضبوط روابط کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے کیلئے تائیوان ایکسٹرنل ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت میں پاکستان کی برآمدات انتہائی کم ہے، ہمیں تائیوان کی طرف اپنی برآمدات بڑھانے کیلئے مناسب اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ تجارت متوازن کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے فروغ کا مقصد ملکی معیشت کا استحکام اور تائیوان کے ساتھ تجارتی روابط کا فروغ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں وافر مقدار میں خام مال ، تربیت یافتہ افرادی قوت دستیاب ہے جبکہ یہ وسطی ایشیائی اور گلف ممالک کی منڈیوں تک آسان رسائی کا ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آٹو پارٹ ، الیکٹرک و الیکٹرونک مصنوعات ، انجینئرنگ مصنوعات، ہوم اپلائنسز ، پلاسٹک اور اس کی مصنوعات، فوڈ پراسیسنگ وغیرہ سمیت دیگر کئی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔تائیوان کے وفد کے سربراہ یو جن ہوانگ نے کہا کہ عالمی میڈیا پاکستان کی منفی تصویر پیش کررہا ہے مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ پاکستان انتہائی پرامن ملک اور تجارت کے لیے بہترین جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تائیوان کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں ، تاجروں کے درمیان روابط اور معلومات کا تبادلہ اس سلسلے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند