پاکستانی قوم کشمیریوں کو مشکل کی گھڑی میںتنہا نہیں چھوڑے گی،لاہور چیمبر

جمعہ 6 ستمبر 2019 20:30

پاکستانی قوم کشمیریوں کو مشکل کی گھڑی میںتنہا نہیں چھوڑے گی،لاہور چیمبر
لاہور۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل کی سربراہی میں کشمیر آور اور چھ ستمبر کی مناسبت سے یوم دفاع منایا گیا جبکہ کشمیریوں اور وطن کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یاد میں ریلی بھی نکالی گئی جس میں لاہور چیمبر کے عہدیداران، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران، سٹاف ، صنعتکاروں اور تاجروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ریلی کے شرکاء نے بڑی تعداد میں کشمیری بھائیوں اور دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہدا سے اظہار یکجہتی کیلئے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کشمیریوں کے آزادی کے جذبہ اور حوصلے پست نہیں کر سکتی ، بلکہ اس سے کشمیری کی تحریک آزادی حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیریوں کو مشکل کی اس گھڑی میں ہرگزتنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیر میں جاری قتل عام کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہا ہو گیا ہے اور اقوام متحدہ نے واضح طور پر کہا کہ کشمیر انڈیا کا اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ دو ممالک کے درمیان متنازع ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستانی تاجر برادری کو مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کا سفاکانہ قتل عام ہر گز قبول نہیں اور وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال اور قتل عام ان کے حق اظہار رائے، پرامن احتجاج کے حق سمیت دیگر کئی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہندوستانی حکومت کا غیر ذمہ دارانہ فعل خطے میں امن و سکون کے امکانات کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے خطے میں اشتعال انگیز پالیسی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی خطرے کی علامت ہے ، کیونکہ دو بڑی نیوکلیئر قوتوں کے ٹکرائو سے خطے میں بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد