حکومت فکسڈ ٹیکس معاملات پر تاجر برادری کی تجاویز کو ملحوظ خاطر رکھے، لاہور چیمبر کا مطالبہ

بدھ 11 ستمبر 2019 16:40

حکومت فکسڈ ٹیکس معاملات پر تاجر برادری کی تجاویز کو ملحوظ خاطر رکھے، لاہور چیمبر کا مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پالیسی میکرز معاشی درستگی اور کاروباری ماحول کی بہتری کیلئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مسائل حل کرنے کیلئے حقیقت کی طرف دیکھنا ہوگا، حکومت تاجر برادری کو شراکت دار سمجھتے ہوئے ان کے مسائل حل کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فکسڈ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکس معاملات پر تاجر برادری کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے جس سے نہ صرف کاروباری ماحول بہتر ہوگا بلکہ حکومت کے محاصل بھی بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی خواہش کے مطابق فکسڈ ٹیکس نظام متعارف کروانے سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی اور حکومتی محاصل بڑھیں گے جبکہ حکومت کے انتظامی اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نئے ٹیکس دہندگان کو 3سے 4 سال کے لیے ٹیکس اور آڈٹ سے استثنیٰ دے، ٹیکس ریٹرن فارم اُردو اورانگریزی زبانوں میں ایک صفحے پر مشتمل ہونا چاہیے کہ فائلر اسے آسانی سے مکمل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے حکومت اور تاجر برادری میں اعتماد سازی اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد