میونسپل کمیٹی کی کمرشل پراپرٹی کا نیلام عام تاجروں کی بھر پور شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 ستمبر 2019 18:35

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی، طارق مجید کھوکھر) تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی مٹیرنٹی ہوم مارکیٹ میں چھبیس دکانوں کی کرایہ داری کا آج نیلام ہوا یہ نیلام اے ڈی سی آر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد میثم عباس ،اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد ریاض ،چیف آفیسر انعام الرحیم،ایم او آئی ایس ،ایم او آر عبدالقدیر خان ،رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان کی موجودگی میں ہوا جس میں تاجروں کی کثیر تعداد شریک تھی نیلام میں دکان نمبر ایک شہزاد وسیم انتیس ہزار ،دکان نمبر دو ارشد جاوید انیس ہزار ،دکان نمبر تین نقاش علی اکیس ہزار ،دکان نمبر چار محمد عتیق خان پچیس ہزار،دکان نمبر پانچ جمیل احمد ڈار بتیس ہزار ،دکان نمبر چھ منان بشیر اکیس ہزار،دکان نمبر سات وقاص صابر بائیس ہزار،دکان نمبر آٹھ وقاص صابر چھبیس ہزار پانچ ،سو دکان نمبر نو حمار بن سیف چونتیس ہزار ،دکان نمبر دس وقاص فیصل تئیس ہزار،دکان نمبر سولہ وقار تنظیم ستائیس ہزار پانچ سو ،دکان نمبر سترہ محمد شہباز بٹ چالیس ہزار پانچ سو،دکان نمبر اٹھارہ ارشد جاوید قریشی تئیس ہزار پانچ سو ،دکان نمبر انیس پچیس ہزار پانچ سو،دکان نمبر بیس وقاص فیصل بیس ہزار ،دکان نمبر اکیس شیخ صلاح الدین بیس ہزار ،دکان نمبر چھبیس محمد طارق اٹھارہ ہزار یاد رہے نو دکانوں کی نیلامی میں کسی تاجر نے بولی نہیں دی اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد میثم عباس نے کہا کہ ہماری کمرشل دکانوں میں جو پرانے کرایہ دار ہیں ان کواس نیلامی کے ضمن میں بذریعہ نوٹس مطلع کیا جائے گا اور انکی رائے لی جائے گی کہ وہ اگر اس نیلامی کی رقم سے زیادہ کرایہ دے سکتے ہیں تو ان کی دکانیں منسوخ نہیں کی جائیں گی جبکہ تمام مارکیٹوں میں دکانوں کی نیلامی کا عمل قانون کے مطابق جاری رہے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu