سعودی عرب میں واقع دنیا کی سب سے اہم تیل کی تنصیبات پر حملہ توانائی کی دنیا کا نائن الیون ہے۔میاں زاہدحسین

بدھ 18 ستمبر 2019 23:38

ملتان ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر اوربزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں واقع دنیا کی سب سے اہم تیل کی تنصیبات پر حملہ توانائی کی دنیا کا نائن الیون ہے۔بحران طوالت اختیار کر گیا تو اس سے پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی۔

سعودی تیل تنصیبات پر حملے سے تیل کی عالمی سپلائی کا5فیصد متاثر ہوا مگر قیمتوں میں فوری طورپر 19.5 فیصد اضافہ ہوا اور اگر کشیدگی جاری رہی تو ایک نیا عالمی بحران جنم لے سکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب میں تیل کی پیداوار میںیومیہ 5.7 ملین بیرل کمی آئی ہے جبکہ سعودی حکومت نے پیداوار کی بحالی کی متوقع تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے جس سے سراسیمگی پھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

اگر حالات جلد نارمل نہ ہوئے تو تیل درآمد کرنے والے ممالک کے زرمبادلہ کے ذخائر، ادائیگیوں کے توازن، منڈیوں، بجٹ ،کرنسی اور قیمتوں پر اثر پڑے گا۔تیل کی قیمت میں 5 ڈالر فی بیرل کے اضافہ سے پاکستان کادرآمدی بل سوا ارب ڈالر بڑھ جائے گا کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کل درآمدات کا 26 فیصد ہیں۔انھوں نے کہا کہ تیل کے بحران سے گزشتہ چند ماہ کی سخت مانیٹری پالیسی اور دیگر اقدامات کی وجہ سے امپورٹ بل اور خسارے میں کمی کے لئے کی گئی ساری محنت اکارت جا سکتی ہے۔

حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جاری حسابات کے خسارے میں73 فیصد کمی آئی ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں، فائلرز کی تعداد25 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ محاصل میں ڈھائی ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔توانائی کی چوری میں کمی آ رہی ہے ،برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ٹیکس کی وصولی توقعات اور اہداف کے مطابق نہیں مگر کزشتہ سال سے زیادہ ہے۔

دفاعی اخراجات کو منجمد کر دیا گیا ہے مگر غیر ترقیاتی اخراجات کو منجمد نہیں کیا گیا ہے جو پریشان کن ہے۔انھوں نے کہا کہ ناکام سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے اور کاروباری برادری کو ہراساں کرنے کے واقعات کو روکنا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ گردشی قرضہ سترہ سو ارب روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ اس میں ماہانہ 38 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے تاہم تیل کی قیمت میں غیر معمولی تغیر سے گردشی قرضہ میں اضافہ کی رفتار بڑھ جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے مگر اس بار انکی کوئی غیر معقول اور عوام دشمن شرط نہ مانی جائے کیونکہ عوام یا کاروباری برادری مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ تا حال ایکسپورٹ میں اضا فہ کیلئے کوئی خاص اقدام نہیں اٴْٹھایا جا سکا۔جب تک ایکسپورٹ میں10ارب ڈالرسالانہ اضا فہ نہیں ہوگا پاکستان کی معیشت آکسیجن ٹینٹ سے باہر نہیں آسکتی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا