پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کو53ارب16کروڑ95 لاکھ روپے کا نقصان

بدھ 18 ستمبر 2019 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید353.45پوائنٹس کی کمی سی31555.47پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ64.60فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو53ارب16کروڑ95 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑااور کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 18.56فیصد کم رہا۔

گزشتہ روزکاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 31509پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیابعد ازاں معمولی ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مند ی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس353.45پوائنٹس کی کمی سی31555.47پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 210.96پوائنٹس کی کمی سی14822.24پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس915.18پوائنٹس کی کمی سے 49806.87پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 191.85پوائنٹس کی کمی سے 23123.13پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر356کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی101کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ230کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں53ارب16کروڑ95 لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب 27ارب90کروڑ67لاکھ روپے ہوگئی گزشتہ روزمجموعی طور پر9کروڑ93لاکھ63ہزارشیئرزکاکاروبارہواجومنگل کی نسبت2 کروڑ26لاکھ48ہزارشیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولوکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 49.67روپے اضافے سی2199روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 39.05روپے اضافے سی820.11روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی باٹا پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت60روپے کمی سی1200ہزارروپے اورسیپ یائر فائبر کے حصص کی قیمت 37.94روپے کمی سی720.94روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،پاک الیکٹران ،کے الیکٹرک ،ہیسکول پٹرول ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ، میپل لیف،،لوٹی کیمکل،فوجی سیمنٹ، ٹی آر جی پاکستان اور ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر