جدید ترین انفراسٹرکچر کے حامل علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح دسمبر میں ہو گا

منصوبے کیلئے زمین کے حصول کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا، چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو

جمعرات 19 ستمبر 2019 12:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ جدید ترین انفراسٹرکچر کے حامل علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح دسمبر میں ہو گا ۔ منصوبے کیلئے زمین کے حصول کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیڈمک کیمپ آفس میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے جو قومی وبین الاقوامی سطح پر تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انڈسٹریل سٹی میں 350 سے 400 میگا صنعتی یونٹ قائم کیے جائیں گے جن سے روزگار کے اڑھائی سے تین لاکھ مواقع پیدا ہوںگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کو پیش کردہ بہترین مراعاتی پیکیج سے براہ راست بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی ۔

خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کیلئے مزید کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایس ایم ایز) کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے ایک حصہ مختص کیا گیا ہے جس سے صنعتی اسٹیٹ میں نئے ایس ایم ایز کو فروغ حاصل ہو گا۔ میاں کاشف نے سرمایہ کاروں کو ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے معاشی اصلاحات پیکیج کے اہم نکات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ حکومتی پالیسیوں کا محور ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک نادہندہ ہونے کے قریب تھا، زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہوچکے تھے اور کوئی بھی بین الاقوامی مالیاتی ادارہ قرضہ دینے کے لئے بھی تیار نہیں تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سخت محنت کر کے معیشت کوبہتری کی طرف گامزن کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بے انتہا قدرتی اور انسانی وسائل کا استعمال سمجھداری اور درست طریقے سے کیا جائے تو ہم ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ اپوزیشن کی کڑی تنقید کے باوجود وزیر اعظم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور قائد اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے بھر پور جدو جہد کر رہے ہیں کیونکہ وہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے آخری گیند تک میچ جیتنے کی کوشش پر یقین رکھتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد