کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے امریکہ ، چین آسٹریلیا، ترکی سمیت مختلف ممالک نے رجسٹریشن کر ادی

ٹڈیپ ،پی سی ایم ای اے کے مشترکہ اجلاس میں غیر ملکی خریداروں کے ناموں کی منظوری دی گئی ، مزید ایک اوراجلاس منعقد ہوگا ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا ،نمائش نہ صرف کارپٹ انڈسٹری بلکہ پاکستان کی برآمدات کیلئے بھی تقویت کا باعث بنے گی ‘ٹڈیپ افسران کی یقین دہانی

جمعہ 20 ستمبر 2019 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والی کارپٹ کی 37ویںعالمی نمائش میں شرکت کیلئے امریکہ ، چین آسٹریلیا، ترکی اور یورپ سمیت مختلف ممالک نے رجسٹریشن کرا دی ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نے شرکت کے خواہشمند غیرملکی خریداروںکے ناموں کی منظوری دی گئی جبکہ اس سلسلہ میں مزید ایک اوراجلاس آئندہ چند روز میں منعقد ہوگا ۔

اجلاس میں ٹڈیپ کے افسران رائو راحیل اور عرفان احمدنے شرکت کی ۔ اس موقع پرنمائش کے چیف آرگنائزر اعجاز الرحمان، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،سینئر مرکزی رہنماعبد اللطیف ملک ، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان ، محمد اکبر ملک، میجر(ر) اختر نذیر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں غیر ملکی خریداروںکی جانب سے پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کے حوالے سے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ امریکہ ، چین ، آسٹریلیا، ترکی اور یورپ سمیت مختلف ممالک کی150سے زائد خریداروں نے رجسٹریشن کرا دی ہے جبکہ مزید بھی نمائش میں شرکت کے خواہشمند ہیں ۔ اجلاس میں نمائش میں شرکت کے خواہشمندغیر ملکی خریداروں کے ناموں کی حتمی منظوری دی گئی جبکہ اس سلسلہ مزید ایک اوراجلاس منعقد ہوگا جس میں مزید ناموںکی منظوری دی جائے گی ۔

کارپٹ ایسوسی ایش کے رہنمائوں نے ٹڈیپ کے تعاو ن پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کی کامیابی در حقیقت پاکستان کی کامیابی ہے اور ایسے حالات میں جب بھارت نے پاکستان سے ٹکرائو کرنے کیلئے نمائش کا اعلان کیا ہے ایسے میں حکومت اور ایسوسی ایشن کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے ۔ ٹڈیپ کے افسران نے یقین دہانی کرائی کہ کارپٹ مصنوعات کی عالمی نمائش کی کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور مذکورہ نمائش نہ صرف کارپٹ انڈسٹری بلکہ پاکستان کی برآمدات کیلئے بھی تقویت کا باعث بنے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی