رواں برس پنجاب میں کاشتکاروں کو رعائتی نرخوں پر 1700لیزر لینڈ لیولرزدیے جائیں گے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 15:46

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) محکمہ زراعت پنجاب نے زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے لیزر لینڈ لیولرز کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا ، درخواستیں 10اکتوبر 2019 تک وصول کی جائیں گی۔ زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ قومی منصوبہ برائے اصلاح کھالہ جات (پنجاب) کے تحت سال 2019-20 میں 1700 لیزر یونٹس شفاف قرعہ اندازی کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔

فی لیزر یونٹ 2لاکھ50ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ لیزر یونٹس حاصل کرنے کیلئے درخواست دہندہ کے پاس لیزر لیولر چلانے کیلئے ذاتی ٹریکٹر ہونا ضروری ہے۔ مالک / خود کاشتکار / مزارعہ / پٹہ دار / زرعی گریجویٹ کے پاس رقبہ ساڑھے 12 ایکڑ سے زیادہ نہ ہو اور ترجیحی طور پر زرعی مشینری کی خدمات کرایہ پر دے رہا ہو۔

(جاری ہے)

ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ درخواست دہندہ اپنے علاقے میں ہمواری زمین بذریعہ لیزر ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے کیلئے متفق ہو۔

درخواست دہندہ منصوبہ کی مدت کے دوران سالانہ 300 ایکڑ زمین کی ہمواری کیلئے خدمات فراہم کرنے کیلئے تیار ہو۔ ایسے کاشتکار جو پہلے حکومت کی کسی اور سکیم کے تحت لیزر یونٹ حاصل کر چکے ہیں وہ اس سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ اہل درخواست گزاروں کو الاٹمنٹ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی قائم ضلعی کمیٹی کرے گی جس کیلئے اگر ضروری ہوا تو قرعہ اندازی ہوگی۔

خواہشمند کاشتکار ہر لحاظ سے مکمل درخواست معہ متعلقہ دستاویزات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) کے دفتر میں مقررہ تاریخ تک جمع کروائیں۔ مجوزہ درخواست فارم ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) کے دفتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت پنجاب کے اصلاح آبپاشی کی ویب سائٹ www.ofwm.agripunjab.gov.pk سے ڈائون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔مزید معلومات و رہنمائی کیلئے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے دفاتر سے رابطہ کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات