ای پیمنٹ ، 9 ڈویژنز میں ریجنل ٹیک انکیوبیشن سنٹرزقائم ہوں گے

پنجاب حکومت ٹیکسز اور لیویز کی مد میں سالانہ تقریباً 300ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرتی ہے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 15:46

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پنجاب میں جدید طرز کے نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رواں برس کے آخر تک رکھا جائے گاجبکہ 27 اضلاع میں نئے خدمت مراکز کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کے ساتھ ایک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اسی طرح پنجاب میں 10 خدمت مراکز میں 31سروسز عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں اور خدمت مراکز میں عوام کی سہولت کیلئے 12 مزید خدمات کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور 27 اضلاع میں نئے خدمت مراکز بھی کھولے جائیں گے ۔ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ای پیمنٹ گیٹ وے پروگرام کے تحت 9 ڈویژنز میں ریجنل ٹیک انکیوبیشن (Incubation) سنٹرزقائم کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

شہری اس پروگرام کے تحت اپنے ٹیکس یا دیگر ادائیگیاں آن لائن ادا کر سکیں گے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ای پیمنٹ گیٹ وے پروگرام پر پیش رفت شروع کر دی ہے اور ابتدائی طور پر نو ڈویژنز میں پروگرام کی انسٹالیشن کردی گئی ہے ۔پی آئی ٹی بی حکام نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ پنجاب حکومت ٹیکسز اور لیویز کی مد میں سالانہ تقریباً 300ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرتی ہے ۔ ریونیو کولیکشن کے نظام کو سہل بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پنجاب نے ای پیمنٹ گیٹ وے پروگرام کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ شہریوں کو قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار کی زحمت سے بچایا جاسکے اور انہیں مستقل دفاتر کے چکر لگوانے سے بچاکر آن لائن پے منٹ کی سہولت فراہم کی جائے ۔

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ای پیمنٹ گیٹ وے پروگرام کے ذریعے شہری اپنے سمارٹ فونز کے استعمال سے کسی بھی جگہ سے آن لائن ادائیگیاں کر سکیں گے ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ یہ ایپ محض ادائیگیوں کے لیے نہیں ہو گی بلکہ اس کے ذریعے شہری میونسپل اداروں کی کارکردگی کے خلاف شکایات کے اندراج ،پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ و ڈومیسائل وغیرہ کے حصول سمیت دیگر سروسز سے بھی استفادہ کر سکیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل