سرگونیفٹا گیس نے لینسکوف آئل فیلڈ میں تیل کی تلاش کی ذمہ داری لے لی، خام تیل کے 40 ملین ٹن ذخائر موجود

اتوار 22 ستمبر 2019 11:35

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) روسی آئل اینڈ گیس کمپنی سرگونیفٹا گیس نے سائبیرین علاقے یاکوتیا کی ایک نئی آئل فیلڈ لینسکوف میں تیل کی تلاش کی ذمہ داری لی ہے جہاں خام تیل کے 40 ملین ٹن تصدیق شدہ ذخائر ہیں،کمپنی اس علاقے میں طویل عرصے سے مصروف عمل ہے اور اس نے یہاں تیل کی پیداوار اور تیل اور تیل کی مصنوعات کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے 15 سال کے دوران بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق وہ لینسکوف آئل فیلڈ میں تیل کی تلاش کرے گی، اس کا کہنا تھا کہ یہاں 40 ملین ٹن تیل کے تصدیق شدہ ذخائر ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سائبیریا کا علاقہ اس کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، 2018 ء کے دوران کمپنی کی تیل کی کل پیداوار کا 15 فیصد (9.1 ملین ٹن ) تیل اسی علاقے سے حاصل کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سرگونیفٹا گیس علاقے میں 7 مختلف آئل فیلڈز پر پیداواری سرگرمیوں میں مصروف ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے علاقے میں تلاش کی سرگرمیوں کے لیے 26 لائسنس حاصل کررکھے ہیں اور اس کی اس شعبے میں سرمایہ کاری کا سالانہ حجم 22 ارب روبل ہے جبکہ رواں سال اسے بڑھا کر 25.5 ارب روبل تک لایا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی