قومی بچت بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے31 اگست تک 40 ہزارروپے مالیت کے 152 ارب روپے کے بانڈز واپس کیے

اتوار 22 ستمبر 2019 12:00

قومی بچت بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے31 اگست تک 40 ہزارروپے مالیت کے 152 ارب روپے کے بانڈز واپس کیے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) حکومت کی جانب سے 40 ہزارروپے مالیت کے بانڈز کو ختم کرنے کے بعد 31 اگست 2019ء تک 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 152 ارب روپے مالیت کے بانڈز واپس کردیے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سونگز (سی ڈی این ایس) کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ توقع ہے کہ ستمبرکے اختتام تک اس بانڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے 194 ارب روپے مالیت کے بانڈز واپس کریں گے۔

جولائی اور اگست 2019ء میں ان بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے بالترتیب 40 اور 112 ارب روپے مالیت کے بانڈز واپس کیے۔سٹیٹ بنک نے رواں سال 24 جون سے تمام کمرشل بنکوں کو 40 ہزار روپے مالیت کے بانڈز کی فروخت بند کرنے کا سرکلر جاری کیاتھا، ان بانڈز کو آئندہ سال 31 مارچ تک کیش یا واپس لینے کی مہلت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سی ڈی این ایس نے ماہ ستمبر کیلئے مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کسی قسم کے ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے،چند ماہ قبل مختلف سرٹیفیکٹس اورسکیموں پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی تھی تاکہ شہریوں کو قومی بچت کی طرف راغب کیا جاسکے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جاری مالی سال کیلئے قومی بچتوں کے ہدف میں 350 ارب روپے اضافہ کا اضافہ کیا گیاہے، گزشتہ مالی سال میں یہ ہدف 324 ارب روپے تھا۔جاری مالی سال کیلئے مجموعی ہدف 1570 ارب روپے مقرر کیا گیاہے۔30 جون 2019 ء تک سی ڈی این ایس نے 410 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں جبکہ ہدف 324 ارب روپے تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ