سمندرپارمقیم پاکستانیوںنے جولائی اور اگست کے دوران 3730.2 ملین ڈالر زرمبادلہ ارسال کیا،سٹیٹ بینک

اتوار 22 ستمبر 2019 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 3730.2 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ بنک کے جاری اعداد و شمارکے مطا بق جولائی اوراگست کے مہینوں میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 3 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4071.1 ملین ڈالر کازرمبادلہ ارسال کیا گیا تھا۔

اگست کے مہینے میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طورپر1690.9 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا گیا، یہ رقم جولائی کے مقابلے میں کم ہے جس کی بنیادی وجہ عیدالالضحیٰ کی وجہ سے پڑنے والے اثرات ہیں۔بینک کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،امریکہ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے اس مدت میں بالترتیب 377.58، 384.51، 297.41 اور250.20 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک بجھوایا، اسی طرح خلیج تعاون کونسل کے ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر اورعمان میں مقیم پاکستانیوں نے بالترتیب 158.60 اور58.14 ملین ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

(جاری ہے)

ملائشیا، ناروے، سوٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا اورجاپان میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طورپر 200.42 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا گیا۔گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر 9.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس