حکومت پلاسٹک بیگز مینوفیکچررز کا نکتہ نظر سنے اور لاکھوں افراد کوروزگار بچائے جو اس صنعت سے وابستہ ہیں‘لاہورچیمبر

وزارت ماحولیاتی تحفظ کا محکمہ پلاسٹک بیگز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کرکے افہام و تفہیم سے مستقل پالیسی مرتب کریں‘عہدیداران

منگل 1 اکتوبر 2019 20:39

حکومت پلاسٹک بیگز مینوفیکچررز کا نکتہ نظر سنے اور لاکھوں افراد کوروزگار بچائے جو اس صنعت سے وابستہ ہیں‘لاہورچیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) )لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پلاسٹک بیگز مینوفیکچررز کا نکتہ نظر سنے اور ان لاکھوں افراد کا روزگار بچائے جو اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کی 8000 فیکٹریاں لاکھوں افراد کو بلاواسطہ یا بالواسطہ روزگار مہیا کررہی ہیں ، پلاسٹک بیگز انڈسٹری ایس ایم ایز اور کاٹیج انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے محکمہ سے اپیل کی کہ وہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کرکے افہام و تفہیم سے مستقل پالیسی مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیتھیلن بیگ پوری دنیا میں ایف ڈی اے کی منظور شدہ پروڈکٹ ہے۔

(جاری ہے)

پولی تھیلین شاپنگ بیگ کے استعمال کو منظم انتظام کرنے کے طور پر دنیا کے دس ممالک نے 30 مائیکرون سے بھی کم سنگل استعمال والے شاپنگ بیگ پر پابندی عائد کررکھی ہے، جبکہ پندرہ ممالک نے 50 مائیکرون سے بھی کم سنگل استعمال والے شاپنگ بیگ پر پابندی عائدکر رکھی ہے ۔

کینیا کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک نے شاپنگ بیگ پر پابندی نہیں عائد کی اور اس سے ریوینیو میں کمی ، بے روزگاری اور فیکٹریوں کی بندش کی صورت میں کینیا کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ چونکہ کینیا میں وافر جنگل ہیں ، لہذا وہ کاغذ کے تھیلے برداشت کرسکتے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت لاکھوں افراد کا روزگار بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل