حفیظ شیخ اس ملک کے لیے اجنبی ہیں اور انہیں چیزوں کا کوئی اندازہ ہی نہیں ہے: معروف ماہرِ معاشیات

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی وزیراعظم کی بات تک نہیں سنتے ہیں: ڈاکٹر اشفاق حسن خان کا انکشاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 2 اکتوبر 2019 21:35

حفیظ شیخ اس ملک کے لیے اجنبی ہیں اور انہیں چیزوں کا کوئی اندازہ ہی نہیں ہے: معروف ماہرِ معاشیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اکتوبر 2019ء) معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے معیشت ڈاکٹر حفیظ شیخ اس ملک کے لیے اجنبی ہیں اور انہیں چیزوں کا کوئی اندازہ ہی نہیں ہے۔ ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے ایک نجی ٹیوی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو چیزوں کا کوئی اندازہ ہی نہیں ہے کہ کیا چل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی وزیراعظم عمران خان کی بات تک نہیں سنتے ہیں۔ وہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام میں بات کر رہے تھے جب ڈاکٹر شاہد مسعود نے سوال کیا کہ کیا تاجروں کا اعتماد حکومت سے اٹھ چکا ہے جو وہ اب چیف آف آرمی سٹاف کے پاس جا رہے ہیں جس پر ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ حفیظ شیخ اس ملک کے لیے اجنبی ہیں انہیں معاملات کا آڈیا ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود پروگرام کے دوران کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر وزارت خزانہ میں ہی واپس آنا چاہتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ مجھے دوبارہ خزانہ کی ہی وزارت دی جائے۔تاہم اسد عمر کو وزارت پٹرولیم سنبھالنے پر رضامند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ گذشتہ کچھ سالوں میں پی ٹی آئی جو ابھر کر سامنے آئی ہے اس میں اسد عمر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسد عمر کو وزارت خزانہ سے وزارت پٹرولیم میں لایا جا رہا ہے۔اور دوسری بات یہ ہے کہ کابینہ میں اسد عمر کے سامنے حفیظ شیخ بیٹھے ہوتے ہیں،پی ٹی آئی میں جو ابھر کر لوگ سامنے آئے ان میں ایک حماد اظہر بھی ہیں لیکن جب ان کو وفاقی وزیر بنایا گیا تو حفیظ شیخ نے کہا کہ وہ کیسے وفاقی وزیر بن سکتے ہیں جس کے ایک دن بعد ہی انہیں دوبارہ وزیر برائے مملکت بنا دیا گیا۔ اس لیے حفیظ شیخ کو ہٹانا بھی آسان نہیں ہے۔اگر اسد عمر کو وزارت پٹرولیم دے بھی دی گئی تو وہ اس میں کیا کریں گے؟ لیکن دوسری جانب معیشت میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu