قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں یہ ہماری کوئی پہلی ملاقات نہیں ہے: عقیل کریم ڈھیڈی

جب راحیل شریف صاحب آرمی چیف تھے تو ان کے دور میں بھی ایسی ملاقاتیں ہوتی تھیں: پاکستانی صنعت کار کا انکشاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 3 اکتوبر 2019 22:02

قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں یہ ہماری کوئی پہلی ملاقات نہیں ہے: عقیل کریم ڈھیڈی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اکتوبر 2019ء) پاکستانی صنعت کار اور اے کے ڈی گروپ کے چئیرمین عقیل کریم ڈھیڈی نے انکشاف کیا ہے کہ قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں یہ ہماری کوئی پہلی ملاقات نہیں ہے بلکہ جب راحیل شریف صاحب آرمی چیف تھے تو ان کے دور میں بھی ایسی ملاقاتیں ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں یہ ہماری کوئی پہلی ملاقات نہیں ہے۔

وہ اور ہم دونوں پاکستان کے حوالے سے فکرمند ہیں اور اگر آرمی چیف یہ کردار ادا کر رہے ہیں تو اچھی بات ہے ہاں البتہ یہ ضرور ہے کہ معاشی معملات پر بات کرنے کے لیے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر موجود تھے۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کاروباری طبقے کے درمیان ہونے والی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات شام سات بجے کے بعد شروع ہوئی اور ہم رات ڈیڑھ بجے میٹنگ سے فارغ ہوئے۔

(جاری ہے)

اس میٹنگ کے بعد کاروباری حضرات اتنے خوش تھے کہ جب ڈیڑھ بجے ہم ہال سے باہر نکلے تو عموماً اتنی لمبی میٹنگ کے بعد انسان تھک جاتا ہے لیکن ایک گھنٹہ ہم نے باہر کھڑے ہو کر گپیں بھی ماریں۔ یعنی یہ میٹنگ ساڑھے چھ سے سات گھنٹے تک جاری رہی۔ واضح رہے کہ ملک کی سرکرہ کاروباری شخصیات نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گذشتہ رات راولپنڈی میں عشائیے کے دوران ملاقات کی۔

قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں اس ملاقات کہ حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کاروباری شخصیات نے آرمی چیف کو معاشی محاذ پر پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔یہ ملاقات رات دیر تک جاری رہی۔ بزنس کمیونٹی نے آرمی چیف کو معاشی جمود سے آگاہ کیا جس میں ڈی جی پی کی افزائش انتہائی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جب کہ مہنگائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور اس کے نتائج کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بھی رُک گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال میں ایف بی آر آمدنی بڑھانے کے لیے مسلسل بزنس کمیونٹی کو نچوڑ رہا ہے۔بزنس کمیونٹی نے آرمی چیف کو شکایت کی کہ ملک میں کاروبار کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے انہیں اپنا بزنس معاشی لحاظ سے سازگار سطح پر رکھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سے ہمیں محبت ہے۔کاروباری لوگوں کی پاکستان کے لیے جو خدمات اور قربانیاں دی ہیں اس سے سب آگاہ ہیں۔

آپ کی کوششوں سے ہی ملک چلے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ آپ کی پریشانیاں سن کر مجھے انتہائی ہمدردی ہے اور میں ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔انہوں نے تاجروں کے وفد سے کہا کہ آپ حکومت سے مکمل تعاون کریں اور حکومت مخالف کسی بھی قوت کی حمایت نہ کریں۔آپ کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ