مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے مہنگا ہوگیا

جمعہ 4 اکتوبر 2019 21:43

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے مہنگا ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1509ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں350روپے اور10گرام قیمت میں300روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت 87750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75231روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu