شیل کاپاکستان میں سات دہائیوں پر مشتمل سفرکا جشن

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 18:19

شیل کاپاکستان میں سات دہائیوں پر مشتمل سفرکا جشن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) شیل کے زیر اہتمام پاکستان میں اس کے سات دہائیوں پر مشتمل سفر کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر’’پاورنگ پروگریس ان پاکستان (Powering Progress in Pakistan)‘‘ کے عنوان سے ایک یادگاری کتاب کا اجراء بھی ہوا جس میں پاکستان میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے ادارے کے اہم کردار اور تعاون کا اُجاگر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے ساحلی اُمور، علی زیدی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریب کو عزت بخشی۔ تقریب میں سرکاری افسران، کاروباری رہنماؤں، سفارت کاروں، ماہرین تعلیم اور ادارے کے ملازمین نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔شیل پاکستان کی رائے میں پاکستان دنیا کی چوبیسویں بڑی معیشت اور آبادی کے اعتبار سے چھٹا بڑا ملک ہے جس کی زرعی بنیا د بہت وسیع ہے، صنعتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس میں ترقی کرنے اور توانائی کی جانب منتقلی کی زبردست گنجائش موجود ہے۔

(جاری ہے)

علاقے میں 120برسوں کے ورثے کیساتھ، زمین، فضا اور سمندرکے راستے شیل نے ترقی کے حوالے سے پاکستانی ترجیحات میں مدد فراہم کی ہے۔منگلا ڈیم اور کوٹری بیراج جیسے بڑے پروجیکٹس کی تعمیرکے لیے پیٹرولیم پروڈکٹس کی فراہمی سے لے کر ملک کے روڈ انفرااسٹرکچر کی وسعت ، پی آئی اے کی ابتدائی پروازوں کو پاور کی فراہمی ہویا پاکستان میں جدت پسند انٹریپرینیورز کی آئندہ نسل کی اعانت ،شیل پاکستان قومی ترقی میں ہمیشہ حصہ دار رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ساحلی امور، علی زیدی نے کہا:’’ان تمام سات دہائیوں کے دوران، شیل پاکستان ہمارے وطن کی ترقی میں مسلسل اور مضبوط حصہ دار رہا ہے۔ ہماری قوم کو وسائل سے بھرپور ایسے عالمی ادارے پر فخر ہے جو بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرتا ہے تاکہ توانائی کے لیے پاکستان کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔‘‘شیل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر، ہارون رشید نے کہا:’’ توانا اور نوجوان آبادی ، قدرتی وسائل کی فراوانی ، اقتصادی تعاون اور توانائی کے پائیدار وسائل کو ترقی دینے کے مشن کے ساتھ، پاکستان اپنی ترقی کے راستے کو مستحکم بنارہا ہے۔

شیل نے پاکستان کی ترقی اور پیش رفت کو تیز کرنے میں ہمیشہ حصہ لیا ہے اور آج بھی حصہ دار ہے۔ جیسا کہ پاکستان توانائی کے پائیدار وسائل کو ترقی دینے کے لیے کام کر رہا ہے، شیل پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم تبدیلی کو آگے بڑھانے میں حکومت پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘‘

Browse Latest Business News in Urdu

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک