خریداروں کا شناختی کارڈ نمبر غلط بتانے پر تاجر کو سزا نہیں ہوگی

حکومت نے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت خریداروں کا قومی شناختی کارڈ نمبر غلط ہونے کو جرم ٹھہرانے والے قانون میں نرمی کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 6 اکتوبر 2019 15:56

خریداروں کا شناختی کارڈ نمبر غلط بتانے پر تاجر کو سزا نہیں ہوگی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اکتوبر2019ء) حکومت نے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت خریداروں کا قومی شناختی کارڈ نمبر غلط ہونے کو جرم ٹھہرانے والے قانون میں نرمی کردی ہے، اب خریداروں کا شناختی کارڈ نمبر غلط بتانے پر تاجر کو سزا نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مصبوعات بنانے والوں اور انہیں سپلائی کرنے والوں کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ فنانس بل 2019 کے ذریعےسیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں کی گئی ترمیم کے تحت خریداروں کے شناختی کارڈ اور نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) غلط ہونے کو قابلِ سزا اور مستحق جرمانہ قرار دے دیا گیا تھا۔

شکایت کنندگان کا اصرار تھا کہ ان کے پاس ایسا کوئی طریقہ کار موجود نہیں جس سے یہ معلوم کیا جاسکے کہ خریدار نے جعلی یا کسی اور کا شناختی کارڈ دکھایا ہے یا اصلی شناختی کارڈ دکھایا ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق غیر رجسٹرڈ افراد کو قابلِ ٹیکس اشیا کی فراہمی کے لیے خریدار کا قومی شناختی کارڈ یا این ٹی این نمبر فروخت کنندہ کو بتانا ہوگا ورنہ انہیں سزا یا جرمانہ ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ رجسٹرڈ افراد کی جانب سے سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت خریداروں کے قومی شناختی کارڈ اور این ٹی این نمبر بتانے کی شرط کو پورا کرنے کے لیے درست شناخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے کی گئیں شکایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے لیکن اب اس میں نرمی کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر نے صنعتی اور کمرشل صارفین کو انکم ٹیکس کے لیے رجسٹریشن کروانے کے لیے 15 اکتوبر سے مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ تمام صنعتی اور کمرشل صارفین کے لیے انکم ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی